Thu. Mar 28th, 2024
446 Views

ہٹیاں بالا(نامہ نگار) چیف انجینئر برقیات تنویر رئیسانی کی اپنے آبائی علاقے چناری میں کھلی کچہری عوام کی بڑی تعداد امد آئی عوام کی جانب سے لوڈ شیڈنگ اور ایورج بلات کی خلاف شکایات کی گئی جس پر چیف انجینئربرقیات تنویر احمد رئیسانی و دیگر نے نے عوام کو یقین دلایا کے بھر پور کوشش کی جائے گی کے جملہ مسائل کو حل کیا جا سکے تنویر رئیسانی نے کہا کہ بجلی چوری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ تمام صارفین اپنے اپنے میٹر محکمہ برقیات کو اصل قیمت دے کر ضرور لگوائیںمیٹر لگوانا ہر صارف کے لیے ضروری ہے آزاد کشمیر بھر میں مرحلہ وار مکانوں سے گذرنے والی تاروں کو شفٹ کیا جائے گا انھوں نے چناری اور گردونواح میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ چناری اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج سمیت جتنے بھی چھوٹے موٹے مسائل ہیں ان کے حل کے لیے جملہ سامان فوری طور پر مہیا کیا جائے گا تانکہ چند روز میں یہ مسائل حل ہوں عوام کی جانب سے بجلی کے شاٹ فال کی شکایت پر چیف انجینئر برقیات تنویر رئیسانی نے کہا کہ پاور ہاﺅس کھٹائی کی مشینری کے حوالہ سے حکام کو رپورٹ بھیجوں گا تانکہ پاور ہاﺅس کی مشینری کی تبدیلی یا اس کی مرمتی کے حوالہ سے اقدامات کیے جا سکیں عوام علاقہ نے چیف انجینئر برقیات تنویر رئیسانی کی جانب سے بجلی کی کم وولٹیج سمیت چھوٹے مسائل کے فوری حکم پر ان کا شکریہ ادا کیا عوام کی جانب سے خوشحال خان مغل راجہ محمد الطاف ،راجہ کیپٹن مشتاق خان، سید نورالحسن شاہ، راجہ محمد حسین،سید مرتضی کاظمی،بشارت کاظمی،راجہ عزیز خان ، و دیگر شامل تھے جبکہ محکمہ برقیات کے ایکسین ،ایس ڈی او ریاض عثمانی،لائن سپریڈنٹ ماجد حسین اعوان، شیخ نصیر احمد بھی کھلی کچہری میں شامل ہوئے۔۔۔۔۔

By ajazmir