Thu. Apr 25th, 2024
695 Views

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) کشمیر کی بیٹی صالحہ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف کشمیری کمیونٹی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین بعد از جمعہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے جمع ہوئے انھوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صالح کو انصاف فراہم کرو اور تمام کرداروں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا کے مطالبات درج تھے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وزیراعظم پاکستان ،وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ صالح زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات ایس پی لیول کے آفیسر سے کروائی جائے واقعہ کے بارہ روز گذر گئے لیکن ابھی تک ڈی این اے اور فنگر پرنٹ نہ آنا متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بچی کے والد کے قاتل ہونے کی تصدیق تو کردی لیکن جنسی زیادتی کے بارہ میں ابھی تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا انھوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر تمام کرداروں کو قانون کے شکنجے میں نہ لایا گیا تو مزید سخت ترین احتجاج سے گریز نہیں کریں گے

By ajazmir