Fri. Apr 26th, 2024
420 Views

راولاکوٹ(پی آئی ڈی) 25اکتوبر2021
وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی موجودگی میں کشمیر پر نہ ہی کوئی سودے بازی ہو سکتی ہے اور نہ ہی تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ زیر غور لایا جا سکتا ہے۔ آزادکشمیر کی عوام کی خدمت کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں۔ عوامی فلاح وبہبود و ترقی کا عمل تیزی سے جاری رہے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈسٹرکٹ بار کے لیے15لاکھ اور بار کونسل کی بلڈنگ بنانے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کے محسن اور وکیل ہیں جس طرح سے عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں حال ہی میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیویارک کا دورہ کیا اور بھرپور انداز میں کشمیریوں کی نمائندگی کی، اب صدر ریاست یورپ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں وکلا،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،سول سوسائٹی اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان کے عمران خان کے ویژن اور مشن کے مطابق آزادکشمیر میں میرٹ کا بول بالا ہو گا۔آزادکشمیر میں غریب طبقے کو اٹھا کے اوپر لائیں گے اور میرٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔ پونچھ غازیوں اور شہدا کی سرزمین ہے۔یہاں کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا نہیں آئے گا۔

راولاکوٹ(پی آئی ڈی) 25اکتوبر2021
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ایک اور انتحابی وعدہ پورا کر دیا۔۔ راولاکوٹ میں آزاد کشمیر کا پہلا ویمن پولیس اسٹیشن قائم۔۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا افتتاح کر دیا۔۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی نیئر ایوب، خطاب اعظم،انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ، کمشنر پونچھ سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے مظفرآباد کی طرح پونچھ میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ویمن پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے۔ آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت پولیس ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے پہلے ویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔الیکشن میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کروں گا۔گزشتہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث خطے میں ریفارمز کا آغاز نہ ہو سکا۔آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے میگا پروجیکٹس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔راولاکوٹ سمیت خطے میں ترقی کا انقلاب لائیں گے، گزشتہ دور کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کو پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے سہولیات سے متعلق بریفنگ دی
٭٭٭٭٭٭

باغ(پی آئی ڈی) 25اکتوبر2021
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیاز ی نے ایم ٹی بی سی دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے 24میں سے 18گھنٹے مسلسل کام کر رہے ہیں، آزاد کشمیر میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے،خطہ کشمیر قدرتی حسن سے مالامال خطہ ہے اس کے قدرتی حسن کو مزید نکھارنے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے، ایم ٹی بی سی جیسے ادارے ہمارے لیے باعث فخر ہیں جنہوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو با عزت روز گار دیا ہے، محمود الحق باغ والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر جو بھی پراجیکٹ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ملکر شروع کیے ایم ٹی بی سی کو ان میں شامل رکھیں گے اس موقع پر انہوں نے ایم ٹی بی سی کی تعمیر کردہ سڑک کا افتتاح بھی کیا اور ایم ٹی بی سی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا گیا، ایم ٹی بی سی کیطرف سے باغ پولیس کے لیے ایک ایمبولینس اور ایک گاڑی کی چابیاں بھی وزیر اعظم نے ایس ایس پی باغ زاہد مرزا کے حوالے کیں، اس موقع پر وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان، پارلیمانی سیکرٹری محترمہ امتیاز نسیم،ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق، پی ایس او ٹو وزیر اعظم سردار وحید خان،ڈپٹی کمشنر باغ محمد صابر مغل، ایس ایس پی باغ زاہد مرزا، ایکسین شاہرات سردارندیم سرور، سردار طاہر اکبر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ سمیت دیگر سیاسی اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کو ایم ٹی بی سی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایم ٹی بی سی نے پختہ سڑک کی تعمیر کی جسکا افتتاح انہوں نے کیا اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، نالہ ماہل پر کازوے کی تعمیر، باغ تا ارجہ سڑک کے کنارے پر برجیوں کی رنگائی کے علاوہ دیگر پراجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ اور سیاحتی اعتبار سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں عوام کو جلد تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ باغ کو اپنے گھر کی طرح سمجھتا ہوں باغ کے لوگ سیاسی اعتبار سے لائق تحسین ہیں تعمیر و ترقی کے اعتبار سے باغ کو کبھی مایوسی نہیں ہونے دیں گے، ہم نے تعلیم، سیاحت سمیت دیگر محکمہ جات میں اصلاحاتی کام شروع کر دیا ہے اب کوئی غریب اپنی اولاد کو تعلیم دینے کے لیے در بدر نہیں ہو گا سیاحت کے فروغ سے آزاد کشمیر میں بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا قدرت نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے سیاحت کو فروغ دیکر یہاں پر بے روز گار نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقعے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی کے کارنامے لائق تحسین اور لائق تقلید ہیں ایسی کمپنیاں اور کمپنی کے ایسے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہنے والے مالکان ہمارا سرمایہ ہیں محمود الحق کے کارناموں اور انکی کاوشوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،سیاحت کے فروغ کے لیے ایم ٹی بی سی جن سیکٹرز پر کام کر رہی ہے حکومت انکی سر پرستی کرے گی اس کے علاوہ بھی پرائیویٹ سیکٹر میں جو لوگ سیاحت کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کیساتھ حکومت کا بھر پور تعاون رہے گا، ا نہوں نے کہا کہ ریاست کو آگے لے جانے کے لیے صرف حکومت ہی نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ بھی جب شامل ہوتے ہیں تو تیزی کیساتھ ملک آگے جاتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے عوامی وفود نے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے قاری حضرات کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر 496قاری حضرات کو مستقل کرنے کے لیے معاملہ کابینہ اور اسمبلی میں رکھیں گے اور تمام قاری حضرات کو جلد خوشخبری دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir