Thu. Mar 28th, 2024
1,119 Views

پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا،چناری،لائن آف کنٹرول چکوٹھی،وادی لیپاء چکار سمیت گردوونواح میں شدید بارش اور سردی کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئی زبردست جشن پاکستان کے حق میں نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی زبردست جیت پر آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی بھر میں عوام شدید بارش اور سردی میں باہر نکل آئی زبردست،جشن،آتش بازی کے علاوہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی چناری میں مقامی  نوجوانوں نے میچ دیکھنے کے لیے بڑی سکرین لگا رکھی تھی بڑی سکرین پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوتی رہی

By ajazmir