چناری (خصوصی رپورٹر )وزیرتعلیم سکولز اینڈ ٹیوٹا دیوان علی چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات میری اولین ترجیع ہے محکمہ تعلیم کے مردا گھوڑے میں جان ڈالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔وزیراعظم سردار عبدلقیوم خان نیازی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں شفافیت لانے کے کے لیے ٹھیکہ سسٹم اور آن ڈیوٹی سسٹم کے خاتمے کے لیے عملی کام شروع کردیا ہے تعلیم کی وزرات حاصل کرنے کے بعد محکمہ کے اعلی احکام کا اجلاس بلایا اور ان کے سامنے ڈوٹوک موقف اختیار کیا کہ مجھے محکمہ تعلیم کوجدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔محکمہ تعلیم کے زمہ داران کو باور کرادیا کہ میں کسی ٹیچر یا چھوٹے ملازم کے خلاف کاروائی نہیں کروں گا میں زمہ دار کا قبلہ درست کروں گا محکمہ تعلیم کے زمہ داران نے جب مافیا کے خلاف کاروائی شروع کی تو انہوں نے سیاست دانوں کا شلٹر استعمال کرنا شروع کردیا ہےاور اورسیاستدانوں نے بغیر سوچے سمجھے سیاسی بیانات داغنے شروع کردیے ہیں دیوان علی چغتائی نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان اپنے سیاہ ترین دور کا موازانہ موجودہ حکومت سے نہ کریں اپنی حکومت کے آخری ایام میں انہوں نے بغیر پی ایس سی اور این ٹی ایس کالے قانون کے تحت ایڈھاک ملازمین کو مستقل کیا اعلی تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ بدترین کھلواڑ ہے جسے جلد ختم کرنے جارہے ہیں فاروق حیدر سابق وزیراعظم ہیں اس طرح دفاترپر قبضے کرنے کی دھمکیاں انہیں زیب نہیں دیتی اگر کسی تقرری تبادلے پر تحفظات ہیں تو بتائیں ان کے جائز مطالبات پر عملدارآمد ہوگا رہی بات ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی تو قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اگر کسی نے قانون شکنی کی تو اس کےساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا ہم سیاست میں رواداری کے قائل ہیں لیکن ہماری شرافت کو کمزوری نہ سجھا جائے دیوان چغتائی نے کہا فاروق حیدر کے دور حکومت میں ہمارے حمایت یافتہ لوگوں کے ساتھ بدترین انتقامی کاروائیوں ہوئیں ہم نے صبروتحمل سے برداشت کیا ہم نے کسی ملازم کو ڈرایا دھمکایا نہیں اور نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ابھی تو حکومت کو قائم ہوئے نوے دن بھی پورے نہیں ہوئے آپ ابھی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔دس دس سالوں سے غیر حاضر اساتذہ کو حاضر کرنا ہمارا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گےہم غریب کے بچوں کو مساویانہ تعلیم کے خواہاں ہیں جو ٹیچر لاڈلا اور چہتا ہے جو پڑھا نہیں سکتا اسے گھر جانا ہوگا اس کے لیے جس حد جانا پڑا جاؤں گا کس دھمکیوں دھونس دھاندلی سے ڈرنا والانہیں ہوں