Thu. Mar 28th, 2024
404 Views

چناری میں پہلی مرتبہ جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل سٹور چنار پولی کلینک کا افتتاح وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کر دیا
اس موقع پر تاجران چناری، سیاسی نمائندوں صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر تعلیم دیوان چغتائی نے ایم ڈی فیصل مغل کو جدید طرز کے میڈیکل سٹور کھولنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اللہ کے نبی کی سنت ہے اور جس شخص جو شخص کاروبار سے وابستہ ہوتا ہے وہ جہاں پر رزق حلال کے لئے کوشش کرتا ہے وہیں پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت پوری کرتا ہے موجودہ دور میں رزق حلال کمانے والا اللہ تعالی کا دوست قرار دیا گیا
چنار پولی کلینک کے ایم ڈی فیصل مغل نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات دینا ہے تاکہ لوگوں کو دوسرے شہروں میں جاکر علاج نہ کروانا پڑے۔ چنار پولی کلینک میں لوگوں کو الٹرا ساؤنڈ، ڈینٹل کلینک سمیت ہر قسم کی جدید میڈیکل سہولت دی جائے گی۔ ڈاکٹرز پینل میں سینئر میڈیکل آفیسر منشاء طاہر، ڈاکٹر عزیز احمد (چائلڈ سپیشلسٹ )اور ڈاکٹر سویرہ منشاء (ڈینٹل سرجن ) شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا چناری شہر کے لوگوں کی خدمت کے لیے نئی پیشکش لے کر حاضر ہوئے ہیں اعتماد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں امید ہے کہ تمام دوست احباب تعاون کریں گے

By ajazmir