Fri. Mar 29th, 2024
556 Views

 

چناری (نمائندہ خصوصی) چناری کے نواحی گاؤں سربن آج کے جدید دور میں بھی صحت و سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر اہل علاقہ پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں صحت اور سڑک کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں گزشتہ سال سے اب تک تقریباً پانچ مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اس طرف توجہ دلانے کی لاکھ کاوشوں کے باوجود کسی کو بھی اس علاقے کی بدحالی پر ترس نہ آیا عوامی احتجاج بھی ہوۓ مزاکرات اور طفل تسلیاں بھی ہوئیں لیکن نہ ہوۓ تو علاقے کے مسائل حل نہ ہوۓ جس کے نتیجے میں آج ایک اور اکیس سالہ نسرین زوجہ کبیر فرید دوران ڈیلیوری اللہ کو پیاری ہو گئی اگر سڑک یا صحت کی سہولت ڈسپنسری ہی ہوتی تو شاید اس مریض کو پیدل راستے پر ہی اپنی جان نہ دینا پڑتی عوام علاقہ سربن نے موجودہ نو منتخب وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے کی پسماندگی اور مسائل کو حل کروائیں ورنہ آۓ روز ہم اپنے پیاروں کو کاندھوں پر اٹھائے کبھی چناری تک نہیں پہنچ سکیں گے

By ajazmir