Tue. Oct 19th, 2021
324 Views

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوئے۔
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یکم محرم الحرام کل بروز منگل کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے کہا تھا کہ پیر کی شام کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

By ajazmir