Thu. Mar 28th, 2024
1,152 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،نامزد امیدوار ایل اے32حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔اشفاق ظفر نے چنار کشمیر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا اور میرے مقابلہ میں پاکستان  مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والےراجہ فاروق حیدر کو کامیاب کروایا گیا کسی صورت خاموش نہیں رہوں گا انھوں نے کہا کہ جلد آئندہ کالائحہ عمل مشاورت کے بعد دوں گا انھوں نے کہا کہ بہت بڑی سازش میرے خلاف کی گئی اب سب رازوں سے پردہ اٹھاؤں گا دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دوں گا الیکشن چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا کارکن تیار رہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا فاروق حیدر کی اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی نے میری جیت کو شکست میں بدلہ اب رزلٹ تبدیل کرنے والے تیار رہیں اب میرا مارچ ہو گا پاکستان مخالفوں کواس طرح کامیاب کروانا کسی صورت قبول نہیں ہے

By ajazmir