Thu. Mar 28th, 2024
678 Views

چناری(خصوصی رپورٹر)مہاجرین مقبوضہ کشمیر مقیم چناری نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کارکن کش پالییسوں سے تنگ آکر مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا25جولائی کے روز صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق مہاجرین مقبوضہ کشمیر1990ءکی پیپلز پارٹی میں شمولیتی تقریب چناری بازار کے تاجر عبدالغنی شیخ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میںعبدالغنی شیخ،محمد رشید مغل ،عبدالعزیز میر،مسرور میر،ولی محمد ،مختار شیخ،عبدالغنی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کارکن کش پالییسوں سے تنگ آکر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق ظفر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیںآزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام دو جسم ایک جان ہیںوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان صرف کشمیر پر سیاست کرتے ہیں اگر وہ کشمیری عوام کے اتنے ہمدرد تھے تواپنے حلقہ انتخاب میں مقیم مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے وعدے آج تک پورے کیوں نہیں کیے تقسیم کشمیر کا ایشو بنا کر الیکشن جیتنے کی ناکام کوشش کرنےوالے راجہ فاروق حیدر کو حلقہ چھ کے عوام ان شاءاللہ ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے اشفاق ظفر نے کہا کہ میری حلقہ چھ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ 25جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگاکرپیپلز پارٹی کو کامیاب کریںحلقہ چھ کے عوام کا ووٹ انتہائی قیمتی ہے جو25جولائی کے روز پاکستان مخالفوں اور پاکستان کے حمایتیوں کا فیصلہ کرے گا فاروق حیدر کو اقتدار جاتا ہوا نظر آنے لگا تو انھوں نے پاکستان کے خلاف بیان بازی شروع کر دی جس سے پاکستان کی جڑوں کو نقصان پہنچا اور پاکستان مخالف قوتوں کو تقویت پہنچی پاکستان سے محبت، عقیدت رکھنے والی اور پاکستان کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والی جماعت پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر حلقہ چھ کے عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کریںپیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرتی چلی آرہی ہے ہم نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دیا اور غریب کے لیے کام کیاہم عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیںحلقہ چھ کے عوام کا قیمتی ووٹ پانچ سال تک وزارت عظمی کے مزے لے کر عوام سے فراڈ کرنے والوں سے انتقام لینے کا بہترین زریعہ ثابت ہو گاجمہورت بہترین انتقام ہے ووٹ کی پرچی کے زریعے حلقہ کے غیور عوام وزیراعظم ہاﺅس میں دھکوں،پولیس لاٹھیوں اور گالیوں کا جواب دیں حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے فاروق حیدر اور ان کے حواری حلقہ کے عوام کو لوٹنے میں مصروف رہے آج فاروق حیدر ہر گاﺅں میں جاکر دعوہ کرتے ہیں کہ میں نے اس گاﺅں کو اتنے کروڑ دیے لیکن زمین پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے حلقہ کے عوام کرپشن ،لوٹ ،گھسوٹ کرنے والوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے کرپٹ ٹولے کو صفحہ ہستی سے ختم کریںکل کے فقیر راجہ فاروق حیدر خان آج مظفرآباد میں ایک محل،ایک پلازے،امریکہ اور انگلینڈ میں اپنے اثاثوں کے مالک بن گئے ہیںآزاد کشمیر کے عوام کا خون چوس کر فاروق حیدر نے دولت جمع کی فاروق حیدر اپنا روپ بدل کر آئیں گے یہ پیسوں ،سکیموں کی لالچ دے کر ضمیر خریدنے کی کوشش کریں گے ان کے جھانسوں میں نہیں آنا حلقہ کے عوام کے پاس آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ایسے مداری آئیں گے جنہوں نے حلقہ کے عوام کے حقوق غصب کرتے ہوئے اپنا پیٹ بھرا فاروق حیدر نے اپنے حلقہ کے عوام کو کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا میں نے الیکشن ہار کربھی ہٹیاں بالا میں یونیورسٹی کیمپس،گریٹر وارٹرسپلائی سمیت اہم منصوبے دیے پولنگ ایجنٹ چوکنا رہیں فاروق حیدر اور انکے ایجنٹ الیکشن جیتنے کے لیے کوئی بھی غیر قانونی طریقہ استعمال کر سکتے ہیںحلقہ چھ کے عوام کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ وہ حلقہ میں تعمیر و ترقی،سہولیات چاہتے ہیں یا ایک بار پھرغرور اور تکبر کرنے والوں کے ساتھ ہیںفاروق حیدر پانچ سال بری طرح ناکام ہوئے میری کامیابی حلقہ کے غریب عوام کی کامیابی ہو گی ہم ہر قسم کی سودے بازی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے میں الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کروں گا ایم ایل اے بننے کے بعد عوام کا پیسہ مجھ پر حرام ہوگامیرا ہر فیصلہ ہر پولنگ اسٹیشن کے ذمہ داران کی مشاورت سے ہو گافاروق حیدر کے پاکستان مخالف بیانیہ کو شکست دینے کا وقت آچکا ہے عوام پاکستان مخالف راجہ فاروق حیدر کو اب کی بار ہر حال میں اللہ کے فضل سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گھر بھیج دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir