Fri. Mar 29th, 2024
432 Views

چناری(خصوصی رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ چھ ،سات جہلم ویلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس حلقہ سات کے نامزد امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں میری خواہش تھی کہ لیاقت علی اعوان مسلم لیگ ن میں شامل ہوں اللہ کی مدد اور نصرت شامل حال ہو اور نیت میں اخلاص ہو تو غیبی مدد ہوجاتی ہے لیاقت علی اعوان کے فیصلہ کی آواز بنی گالہ تک سنائی دی ہوگی عمران خان نیازی تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیر میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کی جو کوشش کر رہا ہے اس میں اسکو بدترین ناکامی ہوگی ضمیروں کے سوداگرپی ٹی آئی کے چار امیدواران نا اہل ہو رہے ہیں ضابط اخلاق کی پے درپے خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا میں ابھی چیف ایگزیکٹیو ہوں اس خطہ کا میں چاہوں تو الیکشن تک انکا آزاد کشمیر داخلہ بند کردوں مگر میں ایسا کرنا نہیں چاہتا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر سے بے دخلی اور قانونی کاروائی نہ کرنے والے آفیسران کے خلاف مجھے خط لکھا ہے جس پر زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی آزاد کشمیر علاقہ غیر نہیں جہاں وفاقی وزرا انڈے مارنے والوں پر سٹیٹ فائرنگ کرائیں یہاں سے دس کلو میٹر پر لائن آف کنٹرول ہے اس پار کیا پیغام گیا ہے مجھے کسی عہدے کی لالچ نہیں مگر تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دوں گا چائے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے مجھے اسکی بھی پروا نہیں مسلم لیگ ن میں نڈر باجرت اور غیرت مند مخلص لوگوں پر مشتمل ایک نئی ٹیم بناوں گا وحدت کشمیر اور ریاستی تشخص اور کشمیریوں کے وقار کو مجروع نہیں ہونے دوں گا خطہ کے اندر جو تاریخی کام کیے وہ آج تک کوئی نہ کر سکا میرٹ پر روزگار کے مواقع این ٹی ایس، غیر جانبدار پی ایس سی، ختم نبوت قانون کی منظوری ،تعمیر و ترقی ،متاثرین انڈین فائرنگ کی امداد میں اضافہ، بیواگان، یتیم،نادار افراد کی 3ہزار ماہانہ پینشن طرز پر مالی امداد کی منظوری سمیت درجنوں ایسے مفاد عامہ کے کام ہیں جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سالوں میں کیے اب سو فیصد کام کرنا ممکن نہیں ہوتا مگر اس خطہ کے اندر ریکارڈ کام کرانے میں جو میرا کردار ہے اس پر عوام کو میرے ساتھ کھڑے ہونا چائیے مجھے فکر ہے تو کشمیر کی اس خطہ کے غریب عوام کی عمران خان نیازی نے 2018میں جو تبدیلی لائی ہے پاکستان میں وہی یہاں لائیں گے کونسی تبدیلی ہے یہ پورا ملک بے رونق کر دیا غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے غریب عوام سے بھاری ٹیکس وصول کر کے آزاد کشمیر کے اندر وہی پیسہ عوام کے ضمیر خریدنے پر لگایا جا رہا ہے کیا یہ تبدیلی ہے اس پار کشمیر میں مودی جہاں ہماری ماوں بہنوں بیٹیوں کی عزتوں کے ساتھ کھیل رہا ہے اور عمران نیازی اور مودی گھٹ جوڑ نے مسلہ کشمیر کو جہاں بری طرح نقصان پہنچایا ہے وہاں 370/35aکے خاتمہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ میں تبدیلی اور کشمیر میں ہندوں کی آباد کاری کیا لاکھوں شہداءجموں کشمیر کے ساتھ غداری نہیں اور اب عمران خان نیازی مودی کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس خطہ کے عوام کی مشکلات بڑھانا چاہتا ہے اور اسکا دوست امریکہ جو کہتا ہے میں کشمیر میں ثالثی کروں گا کیا کبھی کوئی یہودی مسلمانوں کا دوست ہوسکتا ہے قرآن پاک میں اللہ فرماتا ہے کہ یہود و نصاری کبھی تمھارے دوست نہیں ہوسکتے تو پھر امریکہ اویہودی لابی کیسے کشمیریوں کے دوست ہو سکتے ہیں بد تمیزی اور غیر اخلاقی طرز سیاست کا جو کلچر یہاں لایا جا رہا ہے اس خطہ کے عوام ایسے کلچر کو 25جولائی کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کر دیں لیاقت علی اعوان اور انکے ساتھ آئے جملہ کارکنان کو ویلکم کرتا ہوں اور لیاقت علی اعوان کے فیصلہ کی قدر کرتا ہوں انکو انکے شایان شان جماعت میں عہدہ دوں گا یہ ایسا ایونٹ ہے جس سے مخالفین کی بھی آج نیندیں اڑ گئی ہیں میڈیا نمائندگان کا بھی مشکور ہوں انشاءاللہ 25جولائی کو عوامی طاقت سے مسلم لیگ ن دونوں حلقہ جات سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کارکنان اور ساتھ چلنے والوں کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر نے لوئر محلہ چناری میں طاہر رئیسانی کی رہائش گاہ پر امیدوار اسمبلی مسلم کانفرنس حلقہ سات لیاقت علی اعوان کی مسلم لیگ ن میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر مسلم کانفرنسی امیدوار لیاقت علی اعوان سمیت حلقہ سات کے درجنوں کارکنان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اقدامات ،ریاستی عوام کے تشخص اور اس خطہ کے حقوق کی جنگ لڑنے سے متاثر ہو کر مسلم کانفرنس کا ٹکٹ چھوڑ کر آج راجہ محمد فاروق حیدر خان کے قافلہ میں شامل ہوا ہوں اور مخالفین کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وفا داری نبھاوں گا جو غداری کر کے گئے جنھوں نے کروڑوں کی کرپشن کی ان سب کو بے نقاب کروں گا انشاءاللہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کو دونوں حلقہ جات سے کامیاب کرا کر اسمبلی میں پہنچائیں گے تبدیلی سرکار کو 25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے عوام مسترد کر دیں گے پیسے کے بل بوتے پر ضمیر بیچنے والوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے ملک رشید نے کہا کہ مریم نواز کے ضلع جہلم ویلی میں کامیاب جلسوں نے مسلم لیگ ن کو ایک نئی قوت بخشی ہے ہٹیاں بالا اور لیپہ ویلی میں کامیاب جلسے دیکھ کر بہت متاثر ہوا اور مسلم لیگ ن کو ایک بڑی قوت دی لوگ اگر پیسے دیکھ کر چلتے تو وہ بھی سوداگروں کی صف میں کھڑے ہوتے مگر لوگ مخلص ہیں اور باضمیر ہیں انہوں نے آپ کے ساتھ چلنا مناسب سمجھا میں بھی آپکی شخصیت سے اور کردار سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوا ہوں جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوں اور آپکے ساتھ چلنے کو ترجیع دے رہے ہیں تو آپکا بھی فرض بنتا ہے انکو عزت دینا اپنے ساتھ چلنے والے مخلص لوگوں کی قدر کریں انکو وہی عزت دیں جو یہ آپکو دے رہے ہیں کارکنان سیاسی لیڈر کا اثاثہ ہوتے ہیں اپنے ساتھ چلنے والے مخلص اور لالچی لوگوں کی پہچان کرنا لیڈر کی زمہ داری ہوتی ہے کارکنان کے حقوق کا تحفظ سیاسی لیڈر کی اولین زمہداری ہوتی ہے کارکنان اور ووٹرز میں فرق نہیں کرنا چائیے امیر ،غریب، سب کاووٹ ایک جیسا ہوتا ہے الیکشن کے بعد اپنے کارکنان کو یہی عزت دیں جو یہ آپکو دے رہے ہیں عوام آپکی شخصیت اور کردار سے متاثر ہے خدا راہ کارکنان کو اب مایوس نہ کرنا مسلم لیگ ن میں کارکنان تحفظ محسوس کرتے ہیں انہیں اسکی کمی نہیں لگنی چائیے،ضلعی صدر محمد فرید خان نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے ان پانچ سالہ دور اقتدار میں جو تاریخی کام کیے ہیں وہ ماضی کی کوئی حکومت نہ کر سکی آج اس خطہ کے اندر ایک نئی جماعت تبدیلی سرکار نے عوام کے ضمیر خریدنے کی روایت ڈالنی شروع کر رکھی ہے پیسے کے بل بوتے پر اس خطہ کے عوام کے ووٹوں کی خرید و فروخت کی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے عوام نہ تو بے غیرت ہیں نہ ضمیر فروش جو عمران خان نیازی کے سوداگروں کے ہاتھوں بک جائیں گے کشمیری غیرت مند قوم ہیں اور یہ کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جسطرح بد تمیزی اور بد اخلاقی کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے اور سیاسی قائدین کے راستے روکے گئے اور کشمیریوں کے خلاف وفاقی وزراءنے نازیبا زبان استعمال کی اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ہم رواداری کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم کمزور ہیں ہمیں تو صدر جماعت نے روک لیا ورنہ بد تمیزی اور بد اخلاقی کا ایسا جواب دیتے کہ سب کی عقل ٹھکانے آ جاتی انہوں نے کہا کہ لیاقت علی اعوان کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونا اس جماعت کی مضبوطی کے لیے اہم ثابت ہو گا انشاء اللہ 25جولائی کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کشمیر کے سواگروں، عوام کے ضمیر کے سوداگروں کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کامیابی اس خطہ کے غریب عوام کی کامیابی اور ریاست و ریاستی تشخص و وقار کی کامیابی ہوگی تبدیلی سرکار کو عوام 25جولائی کو کوہالہ پارکر کے باغیرت اور غیور قوم ہونے کاثبوت دیں آخر میں انہوں نے جملہ شرکاءتقریب نئے شامل ہونے والوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادءکیا۔۔

By ajazmir