Tue. Sep 26th, 2023
401 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے اور حلقہ کے عوام کو وزارت عظمی کے نشے میں بھیڑ بکریاں سمجھنے والے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو حلقہ چھ کے عوام 25جولائی کے روز ووٹ کی پرچی سے مسترد کر کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گھر بھیج دیں گے۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ چھ کے عوام سب سے پہلے پاکستانی اس کے بعد کشمیری ہیں خانہ کعبہ کے بعد پاکستان کشمیری عوام کے لیے مقدس سرزمین ہےپاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ان شاء اللہ 25جولائی کے روز عوامی قوت سے شکست دے کر گھر رخصت کروں گا انھوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ ماضی کی طرح عوام کے ضمیر خریدنے کے لیے لوگوں کو پائپوں کی جعلی چٹیں،جعلی چیکس دے رہی ہے کہ الیکشن کے دوسرے روز چٹیں دکھا کر پائپ اور پیسے وصول کر لیں عوام ہوشیار رہیں یہ سب فراڈ ہے الیکشن کے بعد نہ کسی کو فاروق حیدر نے پائپ دینے ہیں اور نہ ہی پیسے یہ بھی ن لیگ کی ماضی کی طرح ایک چال ہے تانکہ وقتی طور پر لوگوں کو بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کیے جائیں اور اس کے بعد پھر لوگوں کو پانچ سال تک کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ٹرک کی بتی کے پھیچے لگا دیا جائے اشفاق ظفر نے کہا کہ عوام فاروق حیدر اور ان کے چمچوں کے فراڈ میں نہیں آئیں گے اگر کوئی بھی فاروق حیدر کے فراڈ میں آگیا تو اسے پھر مزید پانچ فاروق حیدر اور ان کے چمچے رسوا ہی کرتے رہیں گے حلقہ کے عوام ووٹ دیتے وقت یہ بات زہن میں ضرور رکھیں کہ اگر فاروق حیدر پانچ سال تک وزیراعظم رہ کر بھی حلقہ کے عوام کے مسائل حل نہیں کر پائے تو وہ ایم ایل اے بن کر کیا کر سکتے ہیں

By ajazmir