Thu. Mar 28th, 2024
507 Views

چکار(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کا وزیراعظم آزاد کشمیر کی آبائی سب ڈویژن چکار کے گاﺅں نکر ڈھاڑیاں میں تگڑا وار مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد کارکنان اپنے سیکروں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل 25جولائی کے روز اشفاق ظفر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق امیدوار اسمبلی اشفاق ظفر کی یونین کونسل چکار میں جاری انتخابی مہم کے دوران نکر ڈھاریاں میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اہم کارکنان محمد شبیر ،محمد کبیر ،خالد شبیر ،عابد شبیر ،محمد فاروق ،محمد صغیر ،چوہدری وحید ،محمد آفتاب ،چوہدری ارشاد،محمد صابر ،چوہدری بشارت،چوہدری شکیل ،محمد جمیل ،محمد عتیق ،چوہدری سفیر ،چوہدری شکیل ،خانی زمان ،علی حیدر،محمد اکرم ،محمد ارشاد ،روشن دین،محمد ارشد،چوہدری قیوم اور دیگر اپنے سیکروں ساتھیوں سمیت اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے اس موقعہ پر امیدوار اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفرنئے شامل ہونے والوں کو ہار ڈال کر خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ سلمیہ سے لیکر وادی کھلانہ تک جس طرح مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس پر میں ہر ایک کا فردا فردا شکر گذار ہوں عوام  کے حقوق کو ان کی دہلیز پر پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی پہنچایا ان شاءاللہ آئندہ بھی پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گیں فاروق حیدر 2016ءمیں عوام سے ووٹ لیکر وزارت عظمی تک پہنچے لیکن انھوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی گھر بھرنے کو ترجیع دی حلقہ کے عوام پانچ سال تک وزیراعظم کے دیدار کے لیے ترستی رہی فاروق حیدر پانچ سال تک اقتدار کے نشے میں مست ہو کر عوام کو رسوا کرتے رہے اب اپنے مطلب کے لیے ایک بار پھر نئے چہرے کے ساتھ گاﺅں گاﺅں جا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں فاروق حیدر اقتدار کے بھوکے ہیں اگر وہ عوام کے اتنے ہمدرد تھے تو انھیں حلقہ کی عوام وزارت عظمی کے دوران یاد کیوں نہیں آئی فاروق حیدر نے پانچ سالہ اقتدار کے دوران کیوں اپنے حلقہ انتخاب کے دورے اور مسائل حل کرنا گہوارہ نہیں کیا 25جولائی کا دن ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق کا دن ہے حلقہ کے غیور عوام ووٹ کی پرچی کے زریعے ظالموں کو ان شاءاللہ مسترد کر کے گھر رخصت کریں گے اشفاق ظفر نے مزید کہا کہ محترمہ فریال تالپور کے دورہ جہلم ویلی سے کارکنان پیپلز پارٹی کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے جس طرح کارکنان محترمہ فریال تالپور کے استقبال کے لیے نکلے اس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں میری چھ یونین کو نسلوں کے کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ چوکنا رہیں عوام کے ضمیروں کے سوداگر باہر نکل چکے ہیں ان سوداگروں ،ٹھکیداروں،موسمی پرندوں اورزاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے ان شاءاللہ کامیابی ہماری ہو گی انھوں نے کہا کہ حلقہ چھ کے عوام فاروق حیدر سے یہ سوال ضرور کریں کہ اگر وہ پانچ سالہ وزارت عظمی کے دوران مسائل حل نہیں کر پائے تو وہ ایم ایل اے بن کر مسائل کیسے حل کر سکتے ہیں فاروق حیدر صرف الیکشن جیتنے کے لیے ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں عوام ان سے ہوشیار رہے بصورت دیگر مزید پانچ سال حلقہ کے عوام کو ظلم اور نہ انصافی کا سامنا کرنا پڑے گا

By ajazmir