سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار حلقہ چھ سردار ندیم طارق کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں سیز فائر لائن چکوٹھی کھلانہ ویلی پہنچ گئے چناری چکوٹھی کھلانہ ویلی پہنچنے پر سردار عتیق احمد خان کا مسلم کانفرنس کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں کھلانہ ویلی کی فضا جئے مرشد جئے عتیق جئے ندیم جئے مسلم کانفرنس کے نعروں سے گونج اٹھی سردار عتیق احمد خان کو چکار سے کھلانہ ویلی تک سردار ندیم طارق کی قیادت میں گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کی میں لایا گیا دھنی بقالاں، ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی، کھلانہ ویلی سمیت مختلف جگہوں پر سردار عتیق احمد خان اور سردار ندیم طارق کا استقبال کیا گیا کھلانہ ویلی چکوٹھی چناری کے مقام پر استقبالیہ تقریبات سے سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس میں ہر قسم کے لوگ پروان چڑھتے رہے مجاہد اول ایک سمندر کی مانند تھے کوئی گمراہ ہو گئے کوئی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں گمراہ ہونے والوں میں راجہ فاروق حیدر خان شامل ہیں راجہ فاروق حیدر خان مجاہد اول کو لیڈر بھی مانتے ہیں انکی باتوں پر روتے بھی ہیں مگر مسلم کانفرنس کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے ساتھ پوری کوشش کے ساتھ مسلم کانفرنس کی جڑیں درانتی کے ساتھ کاٹتے بھی رہے راجہ فاروق حیدر خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر اپنی ہی جماعت کی حکومت کا تختہ الٹا آج تک وزیراعظم بن کر بھی روتے ہیں کھبی کسی بات پر اور کھبی کسی بات پر رونا شروع کر دیتے ہیں لیڈر کا کام رونا نہیں ہوتا بلکہ رونے والے کو چپ کروانا سمیت اسکے آنسو پونچنا ہوتا ہے تقریبات سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار سردار ندیم طارق سابق امیدوار اسمبلی ضلعی صدر کرنل (ر)عارف زاہد عباسی امیدوار اسمبلی مسلم کانفرنس حلقہ سات لیاقت علی اعوان سابق ایڈمنسٹریٹر سردار فاروق سید غلام نبی شاہ راجہ وقار خان صاحبزادہ حفیظ منصور عالم قریشی سردار بشارت عباسی عابد عباسی سردار اسد خورشید سرفراز عباسی سردار بلاول سردار تحسین اشفاق ڈار سمیت دیگر بھی خطاب کیا سردار عتیق احمد خان کا مذید کہنا تھا کہ سیاست میں غلطی کی سزا بھگتنی پڑتی ہے شیخ عبداللہ نے سیاسی غلطی کی چوہدری غلام عباس کی بات نہیں مانی چھ لاکھ لوگ قربان ہو چکے غلطی کا کفارہ ادا نہیں ہو سکا آج شیخ عبداللہ کابیٹا پوتا اور محبوبہ مفتی غلطی تسلیم کرتے ہوئے یہ کہنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ ہمارے بڑوں سے غلطی ہوئی سیاسی غلطی کا احساس بعد میں ضرور ہوتا ہے ہم آزاد فضاوں میں سانس لیتے ہیں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے نیلہ بٹ سے جو آزادی کی تحریک شروع کی گئی اسکے نتیجہ میں جو خطہ آزاد ہوا ہمیں ہمیں مذہبی اور سیاسی آزادی حاصل ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مرضی کے بغیر مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا مذہبی تہوار منانے کی اجازت تک نہیں ملتی انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ الیکشن کو تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں دیکھا جائے مسلم کانفرنس مضبوط ہونے کی صورت میں کشمیر کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا نہ آزاد کشمیر کو کوئی صوبہ بنا سکے گا مسلم کانفرنس ریاست کی نمائندہ جماعت ریاست کے تشخص کی پہرا دار جماعت ہے اسکے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتا آزاد کشمیر کے عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ الیکشن میں ریاستی جماعت کو ووٹ دیکر کامیاب مضبوط کریں غیر ریاستی جماعتوں نے ریاست کے تشخص کو خراب کیا ہے غیر ریاستی جماعتوں کے لیڈر شپ اور انکے نمائندگان کشمیریوں کے نمائندے نہیں بلکہ وہ رائے ونڈ لاڑکانہ بنی گالا اور منصورہ کی نمائندگی کرتے ہیں مسلم کانفرنس واحد جماعت ہے جو کشمیریوں کی نمائندہ حقیقی معنوں م?ں ترجمان جماعت ہے مسلم کانفرنس پاکستان کی بغیر وردی کی فوج ہے سیز فائر لائن پر کھڑا ہو کر مسلح افواج پاکستان کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سیز فائر لائن کے علاقوں میں بسنے والے عوام کی قربانیوں اور اور وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ ملکر شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نےکہا کہ اللہ نے موقع دیا کھلانہ ویلی کے جو کام رہ گئے ہیں انشائ اللہ تعالیٰ الل? کی مدد سے رہی سہی کسر نکالیں گے سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کے مسائل کی طرف ہمیشہ مسلم کانفرنس نے ہی خصوصی توجہ دی ہے مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار ندیم طارق کو ووٹ دیکر کامیاب کریں انشائ اللہ مسائل آپکے گھروں کی دہلیز پر حل ہونگے انہوں نےکہا کہ چکوٹھی سے اٹھمقام تک روڈ کا سنگ بنیاد جنرل پرویز مشرف سے کروا تھا روڈ کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ کر عوام کو اسکے بے شمار فوائد حاصل ہوئے ایسی روڈ پورے آزاد کشمیر میں نہیں روڈ کی بہتری کے بعد نیلم سمیت دیگر علاقوں میں سیاحوں کی تعداد میں لاکھوں میں اضافہ ہوا مسلم کانفرنس نے ملازمین کی طرف خصوصی توجہ دی پاکستان کے مقابلہ میں آج آزاد کشمیر کا ٹیچر دوگنی تنخواہ لے رہا ہے اسکا کریڈٹ بھی مسلم کانفرنس کو ہی جاتا ہے مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر میں قومی ادارے قائم کیے قومی اداروں کو غیر ریاستی جماعتوں کے ہاتھوں تباہ برباد نہیں ہونے دینگے سیاسی جماعتوں پر آزمائش کے وقت ضرور آتے ہیں آزمائش میں وہی جماعتیں سرخرو ہوتی ہیں جو اپنے عقیدے نظریات افکارِ فلسفہ پر قائم رہتے ہوئے سیاسی میدان میں موجود رئیں عوامی عدالت میں سرخرو ہوتی ہیں سیاسی جماعتوں پر اتار چڑھاو¿ لگا رہتا ہے اب مسلم کانفرنس بہتر پوزیشن میں آچکی مایوسی گناہ ہے مایوسی کے بادل اب چھٹ چکے ہیں بعد ازاں سردار عتیق احمد خان نے کھلانہ خورد گزشتہ ہفتوں ایک سانحہ میں چار افراد کی شہادت پر لواحقین کے گھر گئے جہاں انہوں نے اظہار تعزیت کی مرحومین کے لیے دعا مغفرت فرمائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔