Fri. Apr 19th, 2024
312 Views

مظفرآباد ( ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن اور جرنلسٹس ٹریڈز یونینز کے مابین صحافتی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے امور طے پاکر مکمل اتفاق رائے ہوگیا ہے دو گھنٹے تاخیر سے نتائج دینے کی بجائے پولنگ ختم ہوتے کی مستند معلومات کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج رپورٹ کر سکتا ہے ورکنگ جرنلسٹس کے علاوہ کسی کو کوریج کے لئے میڈیا پاسسز جاری نہیں ہونگے میڈیا الیکشن کمیشن کی جانب سے مدعو کیے جانے پر سینٹرل چیف الیکشن کمشن سیکرٹریٹ میں ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر اور ازادکشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر احمد فاروقی جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے قائمقام صدر سعید الرحمن صدیقی ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر آصف رضا میر کے مابین ملاقات میں تمام امور کی آئینی قانونی اور شفاف انتخابات و میڈیا کے امور میں آسانی و ذمہ داریوں اور مختلف پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے غور و خوض کیا گیا اور باہمی اتفاق سے طے پایا الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن آیکٹ اینڈ رولز کے مطابق لیگل میڈیا کو فرائض کی سرانجام دہی کے لیے پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں آسانیاں یقینی بنائیں گے لیگل میڈیا کو انکے کام میں آسانی کے لیے پاسسز کا اجراء کیا جائیگا تاک لیگل میڈیا نمائندگان اور انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں الیکشن کمیشن ڈیوٹی سٹاف ٹیموں کے باہم کام کرنے میں خلل آئے نہ لیگل میڈیا کے نمائندوں کو لمبے چوڑے تعارف کی زحمت سے گزرنا پڑے تاہم ایسے نمائندگان جو براہ راست سوشل میڈیا سمیت سیاسی سرگرمیوں میں پارٹیز امیدوران کا حصہ بن چکے ہیں کو ورکنگ جرنلسٹس کی ہی آسانی کے لیے پاس جاری نہیں ہونگے اس ضمن میں سیکرٹری انفارمیشن ڈی جی انفارمیشن تمام امور میں مکمل کواڈیشن اوجرنلسٹس کو زیادہ سے زیادہ امور میں آسانی کے لیے پیش کردہ تجاویز کے مطابق اقدامات کرینگے فرحت علی میر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی آئینی ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن مکمل آزاد خودمختار ادارہ ہے جو صرف آئین کے ماتحت اور اسکا پابند ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنانے لیے تمام تر اقدامات کررہا ہے اس حوالے سے میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے جسکا ہمیں مکمل احساس ہے میڈیا کو الیکشن نتائج کے حوالے سے آپکی تجاویز کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں گے اس موقع پر طاہر احمد فاروقی سعید الرحمن صدیقی آصف رضا میر نے فرحت علی میر کو یقین دلایا کہ میڈیا آئیں و قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتا ہے جسکے نفاذ کے لیے آذاد کشمیر میں میڈیا اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ سے پوری کرتا آیا ہے ور شفاف انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تعاون کریگا نیز میڈیا کے نام پر اسکے وقار ذمداریوں کے منافی رویوں کی بیخ کنی کرینگے فرحت علی میر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئیں قابون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے جو پہلے سے ہی طے شدہ ہے لیگل میڈیا پر قدغن نہیں ذیادہ سے ذیادہ سہولت دینے پر یقین رکھتے ہیں آئیں و قانون کے تحت میڈیا ہمارا معاون ومدگار ہے ہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ آذاد کشمیر میں آذادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے رہے گی

By ajazmir