Wed. Apr 17th, 2024
555 Views

ہٹیاں بالا(نمائندہ ایکسپریس) چیف الیکشن کمشن آزاد کشمیر میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے میں۔ناکام ایڈمنسٹریشن فرائض کی ادائیگی میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے آزاد کشمیر کوئی مفتوعہ علاقہ نہیں کہ جو یہاں آئے جو چائے کرے ریاست کا۔چیف ایگزیکٹو ہوں اور اس حثیت سے آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں افراتفری پھیلانے والوں کو ریاست بدر کر دوں مودی اور عمران ملکر لائن آف کنٹرول کو۔مستقل کرنا چاہتے ہیں عمران خان نہ تو لیڈر ہے نا وزارت عظمی کے منصب کے اہل ہے یہ طلاق فیڈریشن کا۔سربراہ ہے اسکی کوئی فیملی لائف نہیں بے شرم اور بے حیائی کا۔کلچر آزاد کشمیر میں نہیں پھیلنے دیں گے آزاد کشمیر صوبہ نہیں نہ وفاقی وزرا ء کو کوئی اختیار ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں آ کر حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹیں اور وہ آزادانہ ۔ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں حائل ہوں اور تعمیراتی پیکجز بانٹتے پھریں اور کشمیریت کے خلاف غلیظ زبانیں استعمال کریں چئیرمین کشمیر کمیٹی سے تو بھارت کا حمید شاہ عقل مند ہے ایسے شخص کو چئیرمین کشمیر کمیٹی لگایا گیا ہے جو فہم وفراست سے نابلد ہے مراد سعید مسخرہ ہے اور مسخروں کو آزاد کشمیر الیکشن میں بھیج دیا گیا ہے جو یہاں کی پر امن فضا کو خراب کر رہے ہیں اگر میں۔چاہوں تو یہ ایک دن بھی آزاد کشمیر میں نہیں ٹھہر سکتے رونماء ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں۔مذمت کرتا ہوں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے کہتا ہوں کہ وہ فوری مقدمہ درج کریں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد فرید خان ۔ ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف مغل۔ ڈاکٹر سید منیر حسین ہمدانی تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ۔ سید امداد ہمدانی کے ہمراہ تاریخی قائد اعظم ریسٹ ہاوس چناری میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف رشوت بانٹی جا رہی ہے اور دوسری جانب ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے عملدرآمد نہیں ہو۔سکتا تو زمہ داران مستعفی ہو۔جائیں پوری دنیا میں عوام کا یہ جمہوری طریقہ ہے کہ وہ اپنے جذبات یا کسی بھی سیاسی شخصیت کے غلط رویے یا اپنی بے عزتی کا۔بدلہ انڈے ٹماٹر مار کر لیتے ہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ ان پر گولیاں چلا۔دی جائیں امریکہ سے بڑا جمہوری ملک کون ہے وہاں پر بھی لوگوں نے انڈے ٹماٹر مارے ہیں غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کو انڈے ٹماٹر پڑتے رہتے ہیں مگر یہاں نہ پہلے ایسا ہوا ہے نہ اب ایسا ہونا چائیے لیگی کارکنان کو کہتا ہوں کہ۔صبر وتحمل سے کام۔لیں اور الیکشن مہم چلائیں پنجاب کا۔کلچر آزاد کشمیر میں نہیں آ سکتا اس کلچر کے حامل لوگوں کو شکست دیکر کوہالہ پار کریں گے حکومت پاکستان کے رویے کی شدید الفاظ میں۔مذمت کرتے ہیں اور ہم۔متنبعہ کرتے ہیں کہ ہم۔گماشتے نہیں اسلحہ حفاظت خود اختیاری کے لیے ہوتا ہے دہشت پھیلانے کے لیے نہیں پی۔ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں جو خود تقسیم۔در تقسیم کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے اور یہاں آ کر افراتفری پھیلا رہے ہیں عمران خان 22کروڑ عوام کو۔دس لوگوں کی ٹیم نہ۔سمجھیں یہی وجہ ہے کہ۔وہ ناکام ترین وزیر اعظم ہیں واقعہ کی زمہ داری کا۔احساس ہے لیکن۔اس کا سہرا وفاقی وزراء کے سر ہے پاکستان اقتصادی صورت حال کا شدید شکار ہے معیشت مکمل طور پر تباہ بنا۔دی گئی ہے اور اداروں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے ادارے تباہ ہو۔چکے ہیں عوام فاقہ۔کشی کا۔شکار ہے جو بائس کروڑ عوام پر مسلط ہے اور سوچ دس۔لوگوں کی رکھتا ہے وہ ریاست نہیں چلا سکتا چیف الیکشن کمشنر سے شکائت ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں سستی سے عوام میں صاف و شفاف الیکشن پر سوالات اٹھ رہے ہیں علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر آئے باقی بھی آتے ہیں ڈڈیال میں سرے عام رشوت دیتے پکڑے گئے جبکہ ضابطہ اخلاق میں باضابطہ طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس طرح کی کوئی حرکت نہیں کرے گا پنجاب کلچر کو وہ یہاں لانا چاہتے ہیں اور ریوڑیوں کی طرح ترقیاتی پیکج ایسے بانٹ رہے ہیں جیسے منصوبے انکی جیبوں میں ہیں حالانکہ پاکستان میں۔تبدیلی اور انقلاب برپا کرنے کے یہی بھونڈے دعوے تین سالوں میں پورے نہ کر سکے اور آج یہاں وہی باتیں کر کے اس خطہ کے عوام کے ضمیر خریدنے کی مضموم کوشش کر رہے ہیں دوسرا ہم نے الیکشن سے قبل نہ کوئی اعلانات کئیے نہ ترقیاتی پیکج بانٹے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کر رہے ہیں مگر جو انہوں نے یہاں آ کر ریاستی وزراء حکومت اور ریاستی عوام کے خلاف زبان استعمال کی اور جس طرح کی انہوں نے کل حرکت کی وہ غلط ہے ایک مسخرہ مراد سعید کہتا ہے کہ وزراء کتے ہیں کیا۔یہ چیف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلے عام۔خلاف ورزی نہیں کیا یہ وفاقی وزراء اور یہاں جن۔کی کمپین کر رہے ہیں کو۔نا۔اہل کرنے کے لیے کافی نہیں یا۔چیف الیکشن کمیشنر پر کوئی دباو ہے یہ۔جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی فضاء کو۔خراب کر رہا ہے علی۔امین گنڈا پور پرمیں یہ واضع کرنا چاہتا ہوں کہ بطور سیاسی کارکن عمران خان کی حکومت الیکشن میں جعلی مینڈیٹ حاصل کر کے اب آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں جو یہاں کے کشمیری اس کلچر کو یہاں نہیں پنپنے دیں گے انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ روز کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں مگر لوگوں کے جذبات تھے جسکا انہوں نے اظہار کیا اب یہ بھی نہیں کہ انڈے ٹماٹر مارنے والوں پر ریاستی پولیس کی موجودگی میں وزراء کے گارڈ سر عام لوگوں پر گولیاں چلانا شروع کر دیں چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کی شفافیت کو متاثر نہ ہونے دیں اور فائرنگ کرنے والے گارڈ کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے فوری گرفتار کیا۔جائے یہ کوئی علاقہ غیر نہیں ہے پاکستان کا وزیر اعظم قابل احترام ہے مگر عمران خان کو بحثیت پارٹی چئیرمین یہ کہتا ہوں کہ مخالفت میں اس حد تک نہ جائیں کہ مشکل ہو۔جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ۔آزاد کشمیر میں آ کر زوالفقار علی بھٹو کو غدار کہیں یہ صوبہ نہیں ہے جہاں یہ چلے گا بہنوں بیٹیوں کی تمیز نہیں الیکشن کمیشن پر افسوس ہے انکی زمہ۔داری ہے کہ وہ صاف وشفاف الیکشن کرائیں مگر افسوس ہے کہ وہ تماشائی بنے ہوئے ہیں میرے پاس بحثیت چیف ایگزیکٹو اختیار ہے کہ میں انکا آزاد کشمیر میں داخلہ بند کر سکتا ہوں مگر میں یہ نہیں۔چاہتا کہ یہ کہیں کہ ہمیں روکا جا رہا ہے یہ اپنی زبانوں کو۔لگام۔دیں میں۔کارکنان کو بھی ہدایئت کرتا ہوں کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں انکی گندی باتوں کو برداشت کریں ہم۔نے یہیں رہنا ہے عمران خان نے آزاد کشمیر میں عوام کو برادریوں اور قبیلائی گروہ میں بانٹ کر لڑانا شروع کر رکھا ہے یہ اس خطہ و کشمیر کے عوام کے لیے انتہائی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ میں میڈیا ریاستی اخبارات کے مالکان سے بھی کہتا ہوں کہ عمران خان پارٹی کاکردار کشمیر کے حوالے سے سخت مایوس کن ہے اور میڈیا والے بھی انکی حرکات کو واضع کریں ریاست کشمیر اور ریاستی تشخص اور بقاء میں سب ملکر سنبھالنا ہے ریاست ہو۔گی تو سیاست ہو۔گی ۔

By ajazmir