Fri. Apr 19th, 2024
539 Views

چناری(اعجاز احمد میر،خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مدمقابل تحریک انصاف کے نامزد امیدواران اسمبلی حلقہ چھ،سات جہلم ویلی سید ذیشان حیدر اور دیوان علی خان چغتائی کا چناری ڈگری کالج گراو¿ند میں شو آف پاور کا مظاہرہ انتخابی جلسہ میں وفاقی وزراءعلی امین گنڈا پور،مراد سعید،صوبائی مشیر سرمایہ کاری سردار تنویر الیاس، سابق ممبر اسمبلی سید علی رضا بخاری اور دیگر کی شرکت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 25جولائی کے روز ہونے والے انتخابات میں کشمیر کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا یہ جنون اور جوش اس بات کے عکاس ہیں کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ مکمل طور پر تبدیلی آچکی ہے وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے پیش کر کے کشمیر کا حقیقی سفیر ہونے کا حق ادا کیاوزیراعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو کشمیر میں تبدیلی لاسکتے ہیںذوالفقار علی بھٹو نے ملک توڑا اسی لئے ہم اسے غدار کہتے ہیںکشمیریوں کی آزادی کی قرارداد کو بھٹو نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا پھر میں بھٹو کو غدار نہ کہوں تو کیا کہوں عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہمارے آباو¿ و اجداد نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں دیںہم چناری میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے،دو سو کلو میٹر سڑکیں دیں گے، چناری کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے گا میڈیکل کالجز کے کوٹہ میں اضافہ کریں گے بغیر سود کے پانچ لاکھ روپے قرضہ دیں گے زرعی اصلاحات لائیں گے زعفران کی کاشت کریں گے سپورٹس سٹیڈیم بنائیں گے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اور یونیورسٹی کی جدید عمارت تعمیر کریں گے مشکلات کا شکار لیپا ءویلی کے عوام کے لیے ٹنل بنائیں گے تانکہ انکی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے25جولائی کو رسمی کارروائی باقی ہے عمران خان نے عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑاکشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں ہم ساتھ ہیں آزاد کشمیر کے عوام کے لیے مفت علاج کارڈ دیے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے ہم پر چناری آتے ہوئے راستہ میں حملہ کروایا وہ جہلم ویلی کے دونوں حلقوں میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں جہلم ویلی والوں اگر فاروق حیدر پوچھے تو بتانا مراد سعید آیا تھا آپکا کام کر کے چلا گیا ہے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے مشیر برائے سرمایہ کاری سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر انتخابی مہم چلانے پر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں آزاد کشمیر میں بے روزگاری کا مکمل خاتمہ کریں گے عمران خان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں آزاد کشمیر کی سیاحت کو فروغ دیں گے پچیس جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ نیا کشمیر سامنے آئے وزیر اعظم کے مدمقابل نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ سید ذیشان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جنگ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے دو جماعتی موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لیں گے فاروق حیدر کرپٹ ترین وزیر اعظم ہے اقتدار کے لیے کشمیر کارڈ کھیلا جارہا ہے تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائیں گے ویلج ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کریں گے عوام کی فلاح بہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم مہیا کریں گے مختلف فنی کورسز کروائیں گے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت کو فروغ دیں گے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حلقہ سات جہلم ویلی کے نامزد امیدوار اسمبلی دیوان علی چغتائی نے کہا کہ آزاد خطہ خوبصورت روایات کا مرکز ہے ہم مہمانوں کی تکریم کرنے والے لوگ ہیں آج ایک بار پھر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ایماءپر ان کے عزیزوں نے وفاقی وزراءکا راستہ روکا گیا جو قابل مذمت ہے میری انتخابی مہم پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں میرے بیٹے پر فائرنگ کی گئی چیف الیکشن کمشنر فاروق حیدر کی ان مذموم حرکات کا نوٹس لیں ہمارے انتخابی حلقے سرحدی علاقہ پر واقع ہیں یہاں کے لوگ آج بھی پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وزیراعظم فاروق حیدر نے عوام کا بدترین استحصال کیاوادی لیپہ کے لیے ٹنل ناگزیر ہے انشاءاللہ ٹنل بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے عمران خان کشمیریوں کا محسن ہے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں۔۔۔۔۔۔

By ajazmir