ہٹیاں بالا(نمائندہ ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر، نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی یونین کونسل چناری میں بڑی کامیابی بانی رہنما پاکستان مسلم لیگ( ن) مسعود امین چوہان سیکڑوں ساتھیوں سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے حافظ غلام نبی چوہان کی قیادت میں اشفاق ظفر کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ مسعود آمین چوہان کو آبائی گاو¿ں جسکول سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی صورت میں ہٹیاں بالا مرکزی سیکرٹریٹ آفس لایا گیا جہاں پر نامزد امیدوار اسمبلی محمد اشفاق ظفر،محمد امتیاز ظفر،خواجہ ناصر چک،جواد ہمدانی،راشد مغل ،راجہ بشارت داﺅدو دیگر عہدیداران نے انکا پرتپاک استقبال کیا ہٹیاں بالا کی فضا جئے ظفر ،اب کی بار ظفر سرکار کے نعروں سے گونج اٹھی مسعود آمین چوہان کے ساتھ انکے سیکڑوں ساتھیوں نے لبیک کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی نئے شامل ہونے والوں میں سعد آمین چوہان،جاوید آمین چوہان،چوہدری جلال دین ،نمبردار عبدالرشید،بابو محمد زمان،شیخ منصور،محیب شیخ،بشارت شیخ ،عامر چوہان،عمار چوہان،عزیر احمد چوہان،قاضی شریف،وحید چوہدری،محمد اسرائیل پسوال،محمد ارشاد،محمد اشفاق،نوید چوہان،محسن چوہان ،رفیق عمر ،چوہدری خادم و دیگر شامل ہیں شمولیتی پروگرام سے صاحبزادہ اشفاق ظفر،حافظ غلام نبی چوہان،مسعود امین چوہان،سعد امین،چوہدری منظور،راجہ رشید،راجہ عزیز خان،محمد عثمان چوہان،زاہد نور پسوال،صادق عثمانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا 25 جولائی کو رسمی کاروائی ہونا باقی ہے انشاللہ اشفاق ظفر کو چھے ہزار کی لیڈ سے جتوا کر اسمبلی میں پہنچائیں گے صاحبزادہ اشفاق ظفر نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک بار موقع دے پھر وعدہ کرتا ہوں پانچ سال عوام کی ایسی خدمت کروں گا کہ چالیس سال تک الیکشن کمپین کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر عوام کے پاس گاو¿ں گاو¿ں شکریہ ادا کرنے جاو¿ں گا اور سب سے پہلے جسکول آو¿ں گا آپ کے گھر آکر شکریہ ادا کروں گا نئے شامل ہونے والوں کو عزت اور مقام دیا جائے گا پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ دیر سے آنے والے کو سب سے آگے جگہ دی جاتی ہے یہاں کارکنان کو عزت دی جاتی ہے انشاللہ آپ فخر محسوس کریں گے کہ آپ نے کسی کو منتخب کر کے نمائندگی کے لیے بھیجا تھا اور اسنے آپ کی نمائندگی کا حق آپکی خدمت کر کے ادا کر دیامیں بلند و بانگ دعوے نہیں کرتا ان شاءاللہ کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کو اپنے والد محترم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عزت دوں گا کسی بھی مقام پر حلقہ کے عوام کی عزت نفس مجروع نہیں ہونے دوں گاعوام نے مسلسل تین بار فاروق حیدر کو اسمبلی بھیجا لیکن فاروق حیدر عوامی اعتماد پر پورا نہیں اترے وہ اپنی نااہلی کے باعث 25جولائی کے روز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عوامی طاقت سے گھر رخصت ہوں گے عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بننے والے فاروق حیدر عوام کو ان کا حق دینے کے بجائے پانچ سال تک حلقہ چھ کے عوام کا خون چوستے رہے ۔۔۔۔