Fri. Mar 29th, 2024
414 Views

چکار(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ ،جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کا یونین کونسل سلمیہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے گڑھ پانو پنڈی،دکھن ،تمبر کوٹ ،مہوتر،نڑ گولی ،بیل پر سر جیکل سڑائیک درجنوں اہم ن لیگی کارکنان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

یونین کونسل سلمیہ کی فضا جیے بلاول ،جیے پیپلز پارٹی اور جیے اشفاق ظفر کے نعروں سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مد مقابل پیپلز پارٹی حلقہ چھ کے نامزد امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی یونین کونسل سلمیہ میں انتخابی مہم کے دوران گاﺅں پانو پنڈی سے راجہ غزن ،راجہ تمریز ،راجہ روحیل ،راجہ تصور،راجہ رفاقت،تمبر کوٹ سے چوہدری محمد رفیق چیچی،چوہدری محمد ریاض،چوہدری کریم چیچی،چوہدری محمد اسلم ،چوہدری محمد اشرف،چوہدری محمد ممتاز،چوہدری محمد اعجاز،چوہدری محمد کامران،چوہدری سہیل اشرف،چوہدری آفتاب کریم، چوہدری منظور،الف دین چوہدری،چوہدری یوسف،مولانا عبدالرحیم،الحاج چوہدری منشائ،جنڈالی سے خالو قمر،خالو کریم ،محمد الطاف ،اعجاز کمال ،دکھن سے محمد یوسف چک ،نذیر میر،شوکت میر،محمد آصف ڈار،افتخار ڈار،ارشد ڈار،حاجی طارق میر،محمد اسلم ڈار،حاجی منیر ،عبدالعزیز میر ،امتیاز احمد اعوان ،عمران احمد چک،مروت خان ،عمران چک ،ناظم الدین چک ،سجاد احمد ،فاروق میر،محمد عمران میر،خالد چک ،محمد فرید ،محمد رزاق ،مراد علی ،محمد ایوب،فیض علی ،محمد یوسف ،محمد حمید ،محمد ناظم ،غلام میر،محمد شکیل ،احسن میر،مہوتر سے راجہ تصدق ،منیر قریشی مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے اشفاق ظفر کو پچیس جولائی کے روز بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا اس دوران ضلعی صدر راجہ پرویز اقبال،راجہ افتخار،راجہ سرفراز ،راجہ نذیر،راجہ رشید خان،خواجہ حسن اور دیگر کارکنان بھی ہمراہ تھے شمولیتی پروگرامز سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق ظفر نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوامی قوت سے الیکشن جیت چکا ہوں فاروق حیدر کی شکست اللہ تعالی نے عرش پر لکھ دی ہے ہر عروج کے بعد زوال آتا ہے اب راجہ فاروق حیدر خان کا زوال شروع ہو چکا ہے یونین کونسل سلمیہ میں الیکشن مہم کے دوران جس طرح عوام نے محبت کا اظہار کیا اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکن پیپلز پارٹی میںشامل ہوئے سب کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گانالائق اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ہمشہ ہمیشہ کے لیے سیاست میں خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے حلقہ بھر کے عوام فصلی بٹیروں،دھوکہ بازروں اور مکاروں سے ہو شیار رہیںزیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر25جولائی کے روز تیر کے نشان پر مہر لگا کر فاروق حیدر کے ہر ظلم کا بدلہ لیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف وفاقی وزراءکی زبان ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے اگر عمران خان نے اپنے وزراءکی زبانوں کو لگام نہ دی توپیپلز پارٹی کے کارکنان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے سے گریز نہیں کریں گے اللہ کے کرم اور حلقہ کے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایم ایل اے بن کر عوام کے حقوق کا ہر محاز پر دفاع کروں گامیرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے جہاں عوام کا پسینہ گرے گاوہاں اپنا خون بہانے سے گریز نہیں کروںگاآزاد کشمیر بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان شاءاللہ چند ہفتوں میں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت قائم ہو گی پھر ہم فاروق حیدر خان کی جانب سے عوام کے ساتھ کی گئی ایک ایک زیادتی کا ازالہ کریں گے اپنے حلقہ انتخاب کو ان شاءاللہ ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا

By ajazmir