Sat. Apr 20th, 2024
533 Views

یونین کونسل چکہامہ میں مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم پر مرزا آصف کی قیادت میں جانے والےن لیگی کارکنان کو واپس آنے سے روکنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان نے رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کردی۔رات تقریباً سوا ایک بجے مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے رکن مرزا آصف مغل نے چنار کشمیر نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ہم یونین کونسل چکہامہ کے مختلف گاؤں سے الیکشن مہم کے بعد واپس چناری آرہے تھے کہ نڑدجیاں کے مقام پر پی ٹی آئی کے مقامی کارکنان نے چوہدری عزیز اور دیگر کی قیادت میں روڈ کو اکھیڑ کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا جس کے باعث ہمارا قافلہ رکا ہوا ہے اس حوالہ سے ہم نے پولیس چناری کو بھی اطلاع دے دی ہے ہمارا چیف الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر سے مطالبہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں یہ کیسا الیکشن ہے جس میں کھلے عام پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے

By ajazmir