Tue. Sep 21st, 2021
226 Views

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل،وزیراعظم آزاد کشمیر کے مدمقابل حلقہ چھ،جہلم ویلی سےنامزد امیدوار اسمبلی ڈاکٹر راجہ مشتاق خان نام لیے بغیر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پر سخت ترین الفاظ میں برس پڑے۔جماعت اسلامی حلقہ چھ کے نامزد امیدوار اسمبلی ڈاکٹر راجہ محمد مشتاق خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ میں واپس بیرون ملک چلا جاؤں گااور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انھیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں انکی سیاسی قبر کھودنے کے لیے آیا ہوں اللہ تعالی نے جس ڈاکٹر مشتاق کی وجہ سے آپکو عروج دیا تھا اسی کے زریعے وہ آپکے زوال کا بندوبست اس الیکشن میں کر رہا ہے آپکی جلد سیاسی قبر کھودے گی،سیاسی لاش ان شاء اللہ دفن ہو گی اس کی آخری سلیپ ان شاء اللہ ڈاکٹر مشتاق ڈالے گا اور آپکی سیاسی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بعد عوام کے ساتھ ملکر کفن پہننے تک عوامی حقوق کے لیے جہدوجہد کروں گاہمارے ووٹرز جن کو آپکی کرپشن رشوت ستانی اور ظلم نے تنگ کیا ہے اور اپنے انھیں مڈل مین کے زریعے پیسے لیکر پریشان کیا ان کی بحالی تک جہدوجہد جاری رکھوں گا ان شاء اللہ مکمل طور پر یہاں رہ کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا میرا سٹیٹ سبجیکٹ آزاد کشمیر کا ہے تمہیں بھولنا نہیں چاہیے میں اب تمہارے تعاقب کے لیے پوری قوت کے ساتھ نکلا ہوں تمہارا سیاسی نظام برپا کر کے پھر ان شاء اللہ یہاں کے نظام کو درست کرنے کی جہدوجہد کروں گا اور مرتے دم تک اپنے دیس اور گھر میں رہوں گا

 

Avatar

By ajazmir