Tue. Sep 21st, 2021
256 Views

ہٹیاں بالا(اعجاز احمد میر،نمائندہ)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے ہٹیاں بالا سٹیڈیم میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میرا گھر ہے, میری رگوں میں کشمیر کا خون دوڑتا ہے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے.

راجہ فاروق حیدر نے ریاست بچانے کا قدم اٹھایا, عمران خان بزدل انسان ہے جو کشمیر کا مقدمہ ہار گیا.کشمیر کے انتخابات میں ووٹ چوری کیا تو کشمیری تم کو نہیں چھوڑیں گے .یاد رکھنااگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو فاروق حیدر تم کو چھوڑے گا نہیں یہاں سے آٹھ میل دور لائن آف کنٹرول ہے. مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں. میں سرحد کے اس پار پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں ہم کشمیری ماؤں, بہنوں, بیٹیوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں. : ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولین گے سنا ہے عمران خان کشمیر کا رخ کر رہا ہے عمران خان کو بتا دینا چاہتی ہوں جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال اپنے ہاتھ میں لیکر آنا کشمیری تم سے یہاں سوال کریں گے کہ جو تم نے خاموشی اختیار کی تھی وہ کب ٹوٹے گی کشمیری تم سے سوال کریں گے تم نے کشمیر کے حق میں کتنی قراردادیں منظور کروائیں.عمران خان کیا تم نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں کشمیر کے مقدمہ اٹھایا عمران خان سلیکٹیڈ ہے اس کی نہ گھر میں عزت ہے نہ باہر عزت ہے.نواز شریف نے قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی.ہے جو یہ نہیں جانتا کہ عمران خان کو کس نے لایا. عمران خان آٹا چوری, چینی چوری میں مصروف ہے.عمران خان عوام کی زندگی کو اجیرن بنانے میں مصروف ہے اسے کشمیریوں کی کوئی فکر نہیں, آزاد کشمیر والو پاکستان میں صرف ایک شخص خوش حال ہے وہ عمران خان ہے آزاد کشمیر والو پاکستان کا ہر طبقہ رو رہا ہے پچیس جولائی کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرو اور ووٹ کو عزت دو. میرے ساتھ وعدہ کرو پچیس کو کوئی بھی اپنے گھر نہ بیٹھے گا آپ میں سے کون کون ووٹ کو عزت دینے کو تیار ہے؟ ہاتھ کھڑا کریں کسی کو ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے جلسہ سے خطاب میں کہا پچیس جولائی کو ریاست کے عوام تحریک انصاف کو مسترد کر کے جشن آزادی منائیں گے کشمیر کے سوداگروں کو کشمیر کے عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں ریاست کو ریاست۔ کے عوام بچائیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پاکستان میں مقبول ہوا اب کشمیر کو بچانے کا نعرہ ریاست کے ہر بچے بچے کی زبان پر ہے جلسہ میں حلقہ چار اور سات سے زیادہ لوگ شریک ہوئے حلقہ چھ۔ سے کم تعداد میں لوگ نکالنے میں مسلم لیگ کامیاب ہوئی

Avatar

By ajazmir