Tue. Sep 21st, 2021
448 Views

سوشل میڈیا سروے ایک ہفتے میں 1086افراد کا ووٹ پول پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر 439ووٹ لیکر کامیاب،پی ٹی آئی امیدوار زیشان حیدردوسرے،مسلم کانفرنس کے سردار ندیم طارق تیسرے،جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر مشتاق چوتھے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان پانچویں نمبر پر آئے۔تفصیلات کے مطابق چنار کشمیر نیوز نے تین جولائی کے روز ایک ہفتہ کے لیے سوشل میڈیا سروے شروع کیا جس میں عوام سے سوال کیا گیا تھا کہ ایل اے32حلقہ چھ جہلم ویلی میں پسندیدہ امیدوار کون ہے اور 25جولائی کے روز کسے اپنا نمائندہ منتخب کریں گے ایک ہفتہ جاری رہنے والی سوشل میڈیا پولنگ میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر 439 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئےپی ٹی آئی امیدوار زیشان حیدر 319ووٹ لیکر دوسرے،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوارسردار ندیم طارق 110ووٹ لیکر تیسرے،جماعت اسلامی کے امیدوار راجہ مشتاق خان 100ووٹ لیکر چوتھے،وزیراعظم آزاد کشمیر ن لیگ کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر خان 83 ووٹ لیکر پانچویں،جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا الطاف صدیقی 14ووٹ لیکر چھٹے نمبر پر جبکہ دیگر چار امیدواران نےکل ملا کر 21ووٹ حاصل کیے

Avatar

By ajazmir