Tue. Oct 19th, 2021
400 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف سٹی ہٹیاں بالا کے زیراہتمام منعقد کی گئی کارنر میٹنگ اجتماع میں تبدیل ہوگئی جس میں مہمان خصوصی نامزد امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 6 ذیشان حیدر تھے جبکہ صدارت سٹی صدر وسیم خان ترین نے کی جبکہ تقریب میں صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی اخلاق خان،سابق امیدوار اسمبلی خواجہ عمران،مولانا الطاف بٹ،شیخ سلیم ایڈووکیٹ،پرویز احمد میر،شیخ فاروق،صدر یوتھ ونگ عامر روشن اعوان،سیکرٹری جنرل رئیس خان ترین،سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سے متعددافراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ذیشان حیدر،وسیم خان ترین،اخلاق خان،خواجہ عمران،مولانا الطاف بٹ،شیخ سلیم ایڈووکیٹ،پرویز احمد میر،شیخ فاروق، عامر روشن اعوان، رئیس خان ترین نے کہا کہ نہ ہی کشمیر کو خطرہ ہے اور نہ ہی کشمیر کے تشخص کو خطرہ ہے خطرہ ہے تو راجہ فاروق حیدر خان کی سیٹ کو خطرہ ہے ہٹیاں بالا شہر نے فیصلہ سنا دیا کہ یہاں سے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوچکا ہے پیپلز پارٹی کے دفتر کے سامنے گزرنے والی بنی حافظ روڈ پیپلز پارٹی کی چالیس سالہ کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے فاروق حیدر اشفاق ظفر مل کر بھی الیکشن لڑیں تو یہ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں کوئی ایک شخص ایسا ہے جو سامنے آئے کہ پی پی پی کے پانچ سالہ دور میں ایک نوکری بھی بغیر پیسے کے ملی ہویہاں پر تحریک انصاف کی سونامی آچکی ہے موجودہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں ہٹیاں بالا شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پانچ سال میں ایک دفعہ بھی ہٹیاں بالا شہر کا دورہ نہیں کیا بنی حافظ روڈ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں شہر میں پینے کا صاف پانی تک میسسر نہیں ہے ہٹیاں بالا شہر میں بچیوں کے لیے سکول تک نہیں ہے اور نہ ہی سکولوں کی بلڈنگ تک دستیاب ہیں ہٹیاں بالا شہر نے تبدیلی کی ہوا چلا دی ہے اب حلقہ نمبر 6 سے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیتے گی وہی آپ کے ڈویلپمنٹ کے کام کرے گی اپنا ووٹ عمران خان اور بلے کے نشان پر مہر لگا کر الیکشن میں بھرپور کامیابی دلائیں تاکہ جہلم ویلی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔۔۔۔۔۔

By ajazmir