Sat. Apr 20th, 2024
812 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،نامزد امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں رہنماءغلام نبی چوہان، راجہ بشارت داو¿د، راجہ عزیز خان، چوہدری منظور، شیخ خطیب، راجہ عمر داﺅد، راشد مغل ، وحیدالحسن،راجہ نثار و دیگر کے ہمراہ چار یونین کونسلوں کے مرکز چناری میں پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ چھ اور حلقہ سات جہلم ویلی کے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا ،الیکشن آفس کے افتتاح سے قبل امیدوار اسمبلی اشفاق ظفر کا کارکنان نے شاندار استقبال کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق ظفر نے کہا کہ پانچ سالہ اقتدار کے دوران راجہ فاروق حیدر خان کی عوام دشمن پالیسیوں سے حلقہ چھ کے عوام تنگ آچکے ہیں اور جوک در جوک پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں میں تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں پرانے نئے کارکن مل کر انتخابی مہم تیز کردیں ان شاءاللہ 25جولائی کے روز کامیابی پیپلز پارٹی کی ہو گی راجہ فاروق حیدر خان پھر اپنے قائد نواز شریف کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے اشفاق ظفر نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کا یہ بیان کہ وہ نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ ہیں قابل مذمت ہے مقتدر حلقوں کو راجہ فاروق حیدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لینا چاہیے وہ اپنی سیاسی کشتی ڈوبتی دیکھ کر اوٹ پٹانگ بیانات داغ رہے ہیں جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں دریں اثناءنامزد امیدوار اسمبلی حلقہ 6صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے توفرآباد کے مقام پر سیاسی و سماجی شخصیت صدیق عالم کی جانب سے اپنی مدد آپکے تحت تعمیر ہونے والی پیپلزپارٹی کے بانی رہنما مرحوم ملک غلام حسین جمالی کے نام سے منسوب لنک روڈ کا افتتاح کر دیا

غلام حسین جمالی مرحوم پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن اور قیمتی اثاثہ تھے ان کے بیٹے نے عوام علاقہ کی سہولیت کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ تعمیر کی اور مرحوم کی خواہش پر ہی اشفاق ظفر سے روڈ کا افتتاح کروایا گیا بعد ازاں صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے اپنی با ضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کے لیے وادی کھلانہ روانہ ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔

 

 

 

 

By ajazmir