Fri. Mar 29th, 2024
1,217 Views

ہٹیاں بالا(نامہ نگار)چکوٹھی سے ملحقہ یونین کونسل کھلانہ میں شدید بارش کے باعث نالہ میں طغیانی سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے جاں بحق چار افراد کی نماز جنازہ لواحقین اور مقامی لوگ وادی کھلانہ کے پانچ برساتی نالوں پر پانچ سالوں میں پل تعمیر نہ کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پر برس پڑے مقامی لوگوں نے راجہ فاروق حیدر خان کو احتجاجا جنازہ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرنے سے روک دیا جنازہ میں شدید ہلڑ بازی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نالہ میں ڈوب کر ایک عورت اور تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے جنکی نماز جنازہ پیر کی سہ پہرکھلانہ خرد میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر،پی ٹی آئی امیدوار زیشان حیدر،جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر راجہ محمد مشتاق خان ،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار ندیم طارق سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد اشکبار آنکھوں کے سائے تلے شہداءکو منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا اس سے قبل تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار اسمبلی زیشان حیدر اور مقامی لوگوں نے حکومت آزاد کشمیرکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آج پانچ سالوں بعد ووٹوں کی خاطر جنازوں میں شرکت کے لیے پہنچ گئے پانچ سال حکومت میں رہے لیکن برساتی نالوں پر پل تعمیر نہیں کروائے اور نہ ہی کبھی وادی کھلانہ کا دورہ کیا جس کے باعث چار قیمتی جانیں ضائع ہو گئی اس کے بعد جیسے ہی راجہ محمد فاروق حیدر خان کو سٹیج سے تقریر کرنے کی دعوت دی گئی تو مقامی لوگوں نے انھیں احتجاجا خطاب کرنے سے روک دیاتقریبا دس منٹ تک ہلڑ بازی ہوتی رہی بعد ازاں لواحقین کی مداخلت کے بعد راجہ فاروق حیدر کو خطاب کرنے کا موقعہ دیا گیا انھوں نے مختصرا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں تعزیت کے لیے آیا ہوں ووٹوں کی خاطر نہیں آیا اگر آپ نے ووٹ نہیں دینے مت دیں لیکن مجھے جنازہ تو پڑھنے دیں کھلانہ ویلی کے پل بجٹ میں رکھ دیے ہیں بجٹ میں آجائیں گے عوام بے فکر رہیں یاد رہے کہ وادی کھلانہ کے برساتی نالوں پر پل نہ ہونے کے باعث چار قیمتی جانیں گئی جس پر وادی کھلانہ کی پوری یونین کونسل میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے

By ajazmir