Thu. Mar 28th, 2024
512 Views

جہلم ویلی
پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ نمبر چھ ایل اے 32 کا ٹکٹ زیشان حیدر کو جاری کردیا ہٹیاں بالا میں جشن،کارکنان کی ریلی،بھنگڑےآتش بازی،مٹھائیاں تقسیمِ۔ زیشان حیدر کے حق میں نعرہ بازی

تفصیلات مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے مدمقابل نوجوان رہنما و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی سید زیشان حیدر کو ٹکٹ جاری کردیا ٹکٹ جاری ہونے کی خبر سنتے ہی سینکڑوں کارکنان ضلعی سیکرٹریٹ ہٹیاں بالا پہنچ گے لائن آف کنٹرول چکو ٹھی ،چناری سے بڑِی ریلی نکالی گئی جو ضلعی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف ہٹیاں بالا پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد کارکنان نے دربار حضرت پیر سید سکندر شاہ کاظمی رح کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جس کے بعد ضلعی سیکر ٹریٹ پاکستان تحریک انصاف ہٹیاں بالا میں کارکنان نے عمران خان زندہ آباد ،پی ٹی آئی زندہ آباد ،زیشان حیدر،دیوان خان ،چوہدری رشید، اسحاق طاہر ،اخلاق خان کے حق میں شدید نعرہ بازی کی کارکنان نے بھنگڑے بھی ڈالے اور آتش بازی کی اس موقع پر سٹی صدر وسیم خان ترین ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ناصر مغل ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی رئیس خان ترین ،لیاقت علی اعوان ،بلال شیخ ،شیخ صداقین ،ظہور نقوی شہزاد خان ، ، شیخ محبوب ، چوہدری نوید سکندری ، جنرل سیکرٹری سٹی ہٹیاں بالا سید ساجد ہمدانی ،ملک وقاص ، ملک عاطف ،مرزا آصف ،،زین گیلانی ،انعام گیلانی ،ہنی اعوان ، شجا عت ہمدانی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔

By ajazmir