Thu. Mar 28th, 2024
631 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)2جون 2021
انتخابات 2021کے حوالہ سے بعض اخبارات میں شیڈول کے حوالہ سے خبر شائع ہوئی ہے جو من گھڑت اور خلاف حقائق ہے۔ ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شیڈول کے حوالہ شائع خبر میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ابھی شیڈول کے اعلان کا فیصلہ ہوا ہے۔ ترجمان نے وضاحت دیتے کہا کہ ایسی خبروں سے اجتناب کیا جائے اور آئندہ الیکشن کمیشن کے حوالہ سے خبریں شائع کروانے سے پہلے الیکشن کمیشن سے تصدیق کریں۔
٭٭٭٭٭

By ajazmir