Fri. Mar 29th, 2024
583 Views

چناری(خصوصی رپورٹر)یونین کونسل چکہامہ کے گاؤں گہل میں شدید بارش کے باعث گہل پشاں نالہ میں طغیانی آنے کے باعث دو مکان گہل ڈنہ روڈ مکمل طور پرتباہ،دو گاڑیوں سمیت متعدد دوکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا گہل تراڑاں روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جہلم ویلی کی یونین کونسل چکہامہ کے گاؤں گہل کے نالہ میں شدید بارش کے بعد طغیانی آنے سے محمد آمین ولد اکبر دین اور غلام جیلانی ولد نادر شاہ کے رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ دو کاریں جزوی طور پر تباہ ہو گئیں اس کے علاوہ گہل تراڑاں روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی جبکہ گہل ڈنہ روڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی شدید بارش کے باعث ہونے والے نقصان کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک انتظامیہ کا کوئی بھی ذمہ دار موقعہ پر نہیں پہنچ پایا

By ajazmir