Wed. Apr 17th, 2024
482 Views

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اپوزیشن لیڈر نے آزادکشمیر کے انتخابات کے حوالے سے این سی او سی کے خط کے حوالے سے دریافت کیا

آزادکشمیر کے انتخابات کو ملتوی کرنا این سی او سی یا الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے دائرہ اختیار میں نہیں وزیراعظم آزادکشمیر

انتخابات صرف اسی صورت ملتوی ہوسکتے ہیں جب ریاست میں خانہ جنگی کی کیفیت ہو بیرونی جارحیت ہو یا سول نافرمانی راجہ فاروق حیدر خان

ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں کورونا کیسز کم ہورہے ہیں این سی او سی کی جانب سے انتخابات کے التوا کی بات سمجھ سے بالاتر ہے راجہ فاروق حیدر

الیکشن کے التوا کا اختیار صرف قانون ساز اسمبلی کو ہے جو آئینی ترمیم کے ذریعے اس میں اضافہ کر سکتی ہے الیکشن کمیشن کو بھی یہ اختیار ہمارے آئین کے تحت نہیں

آزادکشمیر کے آئین کے تحت این سی او سی کا دائرہ کار یہاں تک نہیں وزیراعظم آزادکشمیر

پی ٹی آئی سیاسی فائدے کے لئے انتخابات ملتوی کرنا چاہتی ہے راجہ فاروق حیدر خان

جو آزادکشمیر کا آئین و قانون کہتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن اس کے ساتھ کھڑی ہے محمد شہباز شریف

By ajazmir