Thu. Mar 28th, 2024
649 Views

راولپنڈی سے سیز فائر لائن چکوٹھی سے ملحقہ وادی کھلانہ جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کرنے کے ساتھ اشکبار آنکھوں میں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقعہ پر جاں بحق افراد کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے چکوٹھی کھلانہ ویلی کی فضا سوگوار ہر آنکھ میں آنسو تھےاس سے قبل جاں بحق افراد کی میتیں  جب انکے گھروں میں پہنچی تو کہرام مچ گیا نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر،تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق  سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعض علاقوں میں جاں بحق افراد کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی آہوں اور سسکیوں میں منوں مٹی تلے مرنے والوں کو سپرد خاک کردیا گیا ڈرائیور سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو ئے جاں بحق ہونے والوں میں محمد جمیل ولد غلام ربانی ساکنہ چکوٹھی،حلیمہ خان دختر محمد خان ساکنہ ریوند چکوٹھی،روحان ولد راشد ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ ،مہران اشرف ولد محمد اشرف ساکنہ سگنہ کھلانہ ،رفییہ بی بی زوجہ محمد سفیر ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ ،نجف فاطمہ دختر اورنگزیب ساکنہ خالصہ چکوٹھی ،حمزہ ولد محمد خان ساکنہ ریوند ،محمد سیلم ولد محمد شریف ساکنہ چناری،احسن ولد اکبر دین ساکنہ موہڑہ صادق چکوٹھی جبکہ زخمی ہونے والوں میں وقاص ولد دین اکبر ،اسماءسفیر دختر محمد سفیر ،آمنہ دختر محمد خالد ،حمزہ خالد ولد محمد خالد عامر ولد عبدالحمید نازمین زوجہ زبیر ،رفعیہ بی بی زوجہ سفیر عقیل حمید ولد عبدالحمید ،قدیر ولد عبدالحمید ،ندیم ولد قیوم ،خیام ولد راشد ،ناصر حسین ولد عارف ثوبیہ بی بی زوجہ راشد ،سیلم ولد شریف ،مہرین فاطمہ دختر اورنگزیب ،سخاوت ولد نامعلوم اور خیام ولد راشد ساکنان چکوٹھی و گردونواح شامل ہیں زیادہ تر افراد کا تعلق چکوٹھی ،وادی کھلانہ سے ہے

By ajazmir