Fri. Mar 29th, 2024
1,053 Views
سال 2019کے بعد پہلی مرتبہ عیدالفطر پر لائن آف کنٹرول کے مختلف کراسنگ پوائنٹس پر پاک بھارت افواج میں مٹھائیوں کا تبادلہ
 مقبوضہ کشمیر کی نیوز ایجینسی کے این ٹی کے مطابق ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں نے عید الفطر کے موقع پر شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ متعدد مقامات پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مٹھائی تبادلہ کرنے کی اس روایت کو آج ایک بار پھر عید الفطر کے موقع پر دوبارہ زندہ کیا گیا۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مابین کپواڑہ میں دریائے کشن گنگا پر ٹھیٹوال،چکاں دا باغ اور اوڑی چکوٹھی  کراسنگ پوائنٹ پر مٹھائیوں  کا تبادلہ کیا گیا
  دفاعی ترجمان نے کہا کہ مٹھائی  کا تبادلہ دونوں اطراف کے کوویڈ 19 کے تمام پروٹوکول پر پوری پابندی کے ساتھ کیا گیا۔  (کے این ٹی)

By ajazmir