Tue. Oct 19th, 2021
484 Views

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔
شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔
محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے  افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے

جبکہ آج 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

By ajazmir