Fri. Mar 29th, 2024
548 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)08 مئی 2021
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے04مریض فوت ہوا ہے جس میں 1کا تعلق پونچھ1میرپور، 1باغ اور1 کاکوٹلی سے ہے، 122مریض صحت یاب ہوئے جبکہ857افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے7کاتعلق مظفرآباد،2جہلم ویلی ، 44کا پونچھ، 18باغ،5حویلی، 3سدھنوتی،
10 میرپور،3بھمبر اور11کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 182149افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور17866افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے15290افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2069مریض زیر علاج ہیں 507مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے71 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،93کاپونچھ،62کا باغ،5 کا حویلی، 10کاتعلق سدھنوتی، 133 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور66کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2069مریضوں میں سے1988مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ81مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ٭٭٭٭

By ajazmir