Sun. Sep 25th, 2022
447 Views

مظفرآباد
پی ٹی آئی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی صدر سابق مشیر پروفیسر تقدیس گیلانی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

جس میں سابق وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی، خواجہ شفیق، عنصر پیرزادہ، جبار خان مغل، آسیہ رفیق و دیگر نے شرکت کی، تقریب کا انعقاد پروفیسر تقدیس گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ اس موقع پر تازہ سیاسی صورتحال بالخصوص آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو آزاد کشمیر بھر بالخصوص مظفرآباد ڈویژن میں پارٹی کی موجودہ صورت حال کو زیر بحث لایا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں پورے آزاد کشمیر بالخصوص مظفرآباد ڈویژن سے کلین سویپ کرے گی۔ میزبان پروفیسر تقدیس گیلانی نے جملہ مہمانوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور قائدین ایک گھر کی ٹیم ہیں اور ہم سب نے ملکر آزاد کشمیر کے کونے کونے میں قائد پاکستان عمران خان کا پیغام عام کرنا ہے۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ قائد عمران خان جس بے باکی اور دیدہ دلیری سے ملک کے کرپٹ ٹولے کیخلاف برسرِ پیکار ہیں اسکی مثال ملکی تاریخ میں دور تک کہیں نہیں ملتی۔ عمران خان کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے ملک و ملت کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے راستے پر گامزن کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہر سوچ و فکر کے لوگوں کو اگے بڑھ کر عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا تب ہی قائد کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔ صدر وویمن ونگ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات خطے کی تاریخ اور مسئلہ کشمیر کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ریاستی عوام عمران خان کی آواز میں لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو تاریخ ساز کامیابی دلا کر آزاد خطے کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرینگے۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ انتخابات میں پورے آزاد کشمیر سے عمران خان کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور اس کامیابی میں ریاستی خواتین کا اہم ترین رول ہو گا۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے حلقہ مظفرآباد کے ان تمام عوام کا دلی شکریہ ادا کیا جنکی خواہش پر انھوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی اور یقین دلایا کہ اگر پارٹی قیادت نے انھیں ٹکٹ دے کر اعتماد کا اظہار کیا تو وہ اپنی قیادت اور کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گی۔ تقریب میں شامل تمام شخصیات نے صدر انصاف وویمن ونگ آزاد کشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی کی میزبانی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

By ajazmir