Fri. Apr 26th, 2024
681 Views

ہٹیاں بالا(رپورٹ۔اعجاز احمد میر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور انکے فرزند عثمان حیدر نے بھی آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ن لیگ کے ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کروا دیں۔ن لیگی زرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کے فرزند عثمان حیدرنے آزاد کشمیر کےضلع جہلم ویلی کےحلقہ نمبر6اور7سےمسلم لیگ نون کے ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں ن لیگ نےوزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواستیں پبلک کر دی ہیں جبکہ ان کے فرزند عثمان حیدر کی درخواستوں کوتاحال حکمت عملی کے باعث خفیہ رکھاگیاہے زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈدوکیٹ کی سیاسی پوزیشن واضع ہونے اور پی ٹی آئی کی جانب سے اپنےامیدوار کا اعلان ہونے کے بعد ہی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان الیکشن کس حلقہ سے لڑیں گے کاحتمی فیصلہ کریں گے اس لیے راجہ فاروق حیدر خان نے احتیاطی طور پر جہلم ویلی کے دونوں حلقوں سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروا دیں ہیں زرائع کے مطابق اگر پیپلز پارٹی کے رہنماء اشفاق ظفر حلقہ سات سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو راجہ فاروق حیدر خان خود حلقہ سات جہلم ویلی اور اپنے فرزند عثمان حیدر کو حلقہ چھ جہلم ویلی سے الیکشن لڑائیں گے اور اگر اشفاق ظفر نے حلقہ چھ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو فاروق حیدر خود حلقہ چھ اور عثمان حیدر حلقہ سات سے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں اب یہ صورتحال عید کے بعد ہی واضع ہونے کے امکانات ہیں دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صاحبزادہ اشفاق ظفر اور انکے بھائی صاحبزادہ امتیاز ظفر آج پیریا کل منگل کے روز پیپلز پارٹی کے حلقہ چھ اور سات کے ٹکٹوں کے لیے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں درخواستیں جمع کروائیں گے

By ajazmir