Thu. Mar 28th, 2024
1,059 Views

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی کےدوحلقوں کے ٹکٹ کے لیے دس امیدواروں نے انٹرویو دے دیے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے دو حلقوں سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو ہوئے وزیراعظم کے آبائی حلقہ انتخاب چھ ایل اے33سے زیشان حیدر،چوہدری اسحاق طاہر،پروفیسر راجہ محبوب،راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ،اخلاق خان اور خواجہ عمران نے انٹرویو دیے جبکہ حلقہ سات ایل اے 33سے سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی،اجمل مغل،غلام اللہ اعوان اور طیب کیانی نے انٹرویو دیے انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہونے  کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کریں گے

By ajazmir