Fri. Mar 29th, 2024
469 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)14 اپریل 2021
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران141 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 10مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے03کا تعلق مظفرآباد، 01کاپونچھ،01کا باغ، 4کا میرپور اور01کا کوٹلی سے ہے،130مریض صحت یاب ہوئے جبکہ725افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے28کاتعلق مظفرآباد،39کا جہلم ویلی،39کا پونچھ،10کا باغ،2کا حویلی،1کا پلندری، اور22کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 161957افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور14978افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے12351افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 2207مریض زیر علاج ہیں 420مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے62 کا تعلق مظفرآباد،9کا جہلم ویلی،9کا نیلم،72کاپونچھ،46کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 121 کاتعلق میرپور،40کابھمبراور47کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2207مریضوں میں سے2115مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ92مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
٭٭٭٭

By ajazmir