Sun. Sep 25th, 2022
530 Views

ھٹیاں بالا (نامہ نگار) وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب خان نے سینئر صحافی عبدالوحید کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنت ارضی کشمیر قدرت کا انمول تحفہ ہے سرسبز و شاداب جنگلات برف پوش پہاڑوں کے درمیان سے بہتے دریاوں کے کنارے آباد بستیاں یہاں آنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ہندوستان نے سیز فائر لائن کے پار جبری تسلط کر رکھا ہے جس سے آزادی کے لیے کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی جانوں عزتوں اور عصمتوں کی قربانیاں دے کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں مصروف عمل ہیں۔آذاد کشمیر میں سیاحتی ترقی کے ذریعے یہاں کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پیراگلائڈنگ کے لیے تربیت دیں گے۔ پیرچناسی سے ائیر پورٹ پیراگلائڈنگ کے لیے دنیا کی سب سے بہترین سائیٹ ہے۔یہاں بہت جلد پیراگلائیڈنگ کا بین الاقوامی مقابلہ منعقد کروایا جائے گا۔ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتا ھوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بھی بین الاقوامی سطح کا ایونٹ کراکے دکھائے کشمیری ھندوستانی تسلط سے جلد آزادی حاصل کر لیں گے وفاقی وزیر عمر ایوب نے اذاد کشمیر کے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ پیرا گلائڈنگ کی تربیت حاصل کریں Hid

By ajazmir