Thu. Mar 28th, 2024
1,079 Views

ہٹیاں بالا(نامہ نگار ) والدہ کے جنازہ میں جانے والی بیٹی پر اس کے حقیقی بھائی اور بھتیجے کا وحشیانہ تشدد خاتون کو مار مار لہو لہان اور شدید زخمی کر دیا واقعہ کے 24گھنٹے گذرنے کے بعد بھی تھانہ پولیس چناری مختلف ہیلے بہانے کر کے کارروائی کرنے سے انکاری متاثرہ خاتون کی حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا کی سکونتی پروین اختر زوجہ چوہدری یعقوب اپنی والدہ کے جنازہ میں بانڈی چکاں گڈمیاں گئی جہاں پر اس کے بھائی چوہدری نسیم ولد ہدایت اللہ اور بھتیجے صادق ولد عبدالغفورنے رشتہ کے پرانے تنازعہ پر اس پرتشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا اور اسے اپنی والدہ کا آخری دیدار نہ کرنے دیا واقعہ کے بعد خاتون انصاف کے لیے تھانہ پولیس چناری پہنچی جہاں پر پولیس نے بااثر افراد کی ایماءپر خاتون کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے مختلف ہیلے بہانے شروع کرتے ہوئے خاتون کو مختلف ہسپتالوں کے چکر لگوانے شروع کروا دیے زخمی ہونے والی خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے اپنی ماں کا آخری دیدار بھی نہیں کرنے دیا گیا اور مجھ بدترین تشدد کر کے زخمی کیا گیا جمعہ کے روز ایس ایچ او چناری کے پاس گئی لیکن چوبیس گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس بااثر افراد کی مداخلت کے باعث مجھے انصاف فراہم نہیں کررہی ہے میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ ہونے والے ظلم اور تھانہ چناری کی جانب سے مجھے انصاف فراہم نہ کرنے کا نوٹس لیں خاتون کے بیٹے چوہدری ظہیر نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا آئی جی آزاد کشمیر ہمیں فوری طور پر انصاف فراہم کریں بعض لوگ ہمارے اوپر دباؤڈال رہے ہیں  کہ ہم تشدد کرنے والوں کے ساتھ راضی نامہ کریں ہم نے کوئی راضی نامہ نہیں کرنا میری والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے

By ajazmir