Sat. Apr 20th, 2024
856 Views

پانچ کرونا کیس آنے کے باعث اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر نے ریڈ فاو¿نڈیشن مڈل سکول چناری اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکوٹھی سات دن کے لیے سیل کر دیا۔

دونوں سکولوں کوہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا نے سیل کیا ان سکولوں میں سات روز تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ریڈ فاونڈیشن سکول چناری مڈل سیکشن میں ایک طالب علم جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول چکوٹھی میں دو طالب علم،ایک ٹیچر اور ایک کلرک کے کرونا پازٹیو آنے کے باعث سکولوں کو سیل کیا گیا ہے ان سکولوں کو ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان منظور بٹ کی تجویز پر سیل کیا گیا ہے تانکہ کرونا کی روک تھام ممکن ہو پائے تانکہ مزید بچوں اور اساتذہ میں کرونا پھیلنے سے روکا جائے یاد رہے کہ گذشتہ چند روز سے جہلم ویلی میں کرونا پازٹیو کیسز میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے

 

By ajazmir