Thu. Apr 15th, 2021
161 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)8 اپریل 2021
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 5مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے1کا تعلق مظفرآباد، 3کا پونچھ اور1کا میرپورسے ہے، 136مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1160افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے61کاتعلق مظفرآباد، 6کا جہلم ویلی، 40کا پونچھ،12کا باغ، 1کا پلندری، 22کامیرپور، 21کا بھمبراور 33کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 155834افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور14069افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے11638افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2040مریض زیر علاج ہیں 391مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے56 کا تعلق مظفرآباد،9کا جہلم ویلی،9کا نیلم،67کاپونچھ،43کا باغ،5 کا حویلی، 8کاتعلق سدھنوتی، 114 کاتعلق میرپور،40کابھمبراور40کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2040مریضوں میں سے1948مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ92مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
٭٭٭٭

Avatar

By ajazmir