Thu. Apr 15th, 2021
219 Views

مظفرآبادرشید آباد چونگی کے قریب رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوردوکان اور سیف کے تالے توڑ کر انیس لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق چناری کے تاجر خواجہ امجد کے بھائی خواجہ زاہد ولد خواجہ نذیر ساکنہ اپر چھتر سنڈ گلی کے وئیر ہاؤس رشید آباد چونگی کے مقام پر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور روشن دان سے اندر داخل ہونے کے بعد دروازہ اور سیف کے تالے توڑ کر انیس لاکھ روپے نقدی لے اڑے متاثرہ تاجر نے تھانہ چھتر میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے تاحال کسی بھی چور کی گرفتاری نہیں ہوئی

Avatar

By ajazmir