Thu. Apr 15th, 2021
156 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)7 اپریل 2021
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 6مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے1کاتعلق باغ،1کا سدھنوتی، 1کا میرپوراور 3کا بھمبرسے ہے، 93مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1065افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے33کاتعلق مظفرآباد، 1کا جہلم ویلی، 40کا پونچھ،23کا باغ،1کا حویلی، 2کا پلندری، 22کامیرپور، 11کا بھمبراور 27کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 154674افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور13873افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے11502افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1985مریض زیر علاج ہیں 386مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے55 کا تعلق مظفرآباد،9کا جہلم ویلی،9کا نیلم،64کاپونچھ،43کا باغ،5 کا حویلی، 8کاتعلق سدھنوتی، 113 کاتعلق میرپور،40کابھمبراور40کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1985مریضوں میں سے1898مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ87مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
٭٭٭٭

Avatar

By ajazmir