Thu. Apr 15th, 2021
340 Views

ہٹیاں بالا(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سیاسی امور کی انچارج،ممبر سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ڈیڑھ گھنٹہ تک اہم ملاقات اشفاق ظفر کے تحفظات دور کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت طے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخابی حریف صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات رہی جس میں ان کے بھائی صاحبزادہ محمد امتیاز ظفر ،سابق مشیر چوہدری ریاض کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اشفاق ظفر نے اپنے ساتھ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں کے بارہ میں محترمہ فریال تالپور کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا محترمہ فریال تالپور نے اشفاق ظفر کے تحفظات کو جائز قرار دیا ملاقات میں طے ہوا کہ جمعہ کے روز تک اشفاق ظفر کے تمام تحفظات اور شکایات پر انھیں مزیدکارروائی کر کے آگاہ کیا جائے گا زرائع کے مطابق اب اشفاق ظفر محترمہ فریال تالپور کے جواب کا انتظار جمعرات تک کریں گے اور پھر انکا جمعہ کے روز تک آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے اس ملاقات کو نہ صرف جہلم ویلی بلکہ پورے آزاد کشمیر میں انتہائی اہمیت حاصل تھی کیونکہ اشفاق ظفر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے مدمقابل امیدوار ہیں یاد رہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے گذشتہ ماہ ہٹیاں بالا میں ایک پریس کانفرنس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بنائے گئے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کرنے کے علاوہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ رواں رکھی جانے والی زیاتیوں پرسخت ترین الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی عہدہ سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ممبرسندھ اسمبلی فریال تالپور نے انھیں فون کر کے ان کے اسلام آباد آمد اور ملاقات تک کوئی بھی اعلان کرنے سے روک دیا تھا دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر نے فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری آخری دم تک کوشش ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں رہوں میں نے اپنے تمام تحفظات محترمہ فریال تالپور کے سامنے رکھ دیے ہیں اب انھیں میری ضرورت ہوئی تو وہ آج جمعرات تک آگاہ کر دیں گی اس کے بعد میں اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں پھر کسی کا گلہ نہیں ہونا چاہیے میرے والد محترم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر اور ہماری پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں کسی سے دھکی چھپی نہیں ہیں اب مزید زیادتی برداشت نہیں کی جا سکتی اس لیے محترمہ فریال تالپور کے سامنے اپنے تمام تحفظات تفصیل کے ساتھ سامنے رکھے کوئی بات بھی پوشیدہ نہیں رکھی اب فیصلہ محترمہ فریال تالپور اور پارٹی کی ہائی کمان نے کرنا ہے ۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir