Thu. Apr 15th, 2021
496 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات اشفاق ظفر کے تحفظات دور کرنے کے لیے دودن کا وقت طے کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شام گئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات رہی جس میں ان کے علاوہ صاحبزادہ محمد امتیاز ظفر ،سابق مشیر چوہدری ریاض کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اشفاق ظفر نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارہ میں محترمہ فریال تالپور کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا محترمہ فریال تالپور نے اشفاق ظفر کے تحفظات کو جائز قرار دیا ملاقات میں طے ہوا کہ آئندہ دو روز میں اشفاق ظفر کے تمام تحفظات اور شکایات پر انھیں مزیدکارروائی کر کے آگاہ کیا جائے گا زرائع کے مطابق اب اشفاق ظفر محترمہ فریال تالپور کے جواب کا انتظار جمعرات تک کریں گے اور پھر انکا جمعہ کے روز تک آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے اس ملاقات کو نہ صرف جہلم ویلی بلکہ پورے آزاد کشمیر میں انتہائی اہمیت حاصل تھی کیونکہ اشفاق ظفر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے مدمقابل امیدوار ہیں

Avatar

By ajazmir