Thu. Apr 15th, 2021
297 Views

فاروق حیدر اور اشفاق ظفر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ گزشتہ انتخابات بھی ان دونوں نے ملکر لڑا اور اب بھی انکے درمیان انتخابی اتحاد کا فارمولا طے ہو چکا ہے ۔ اس کرپٹ موروثی سیاسی کلچر نے نسل در نسل جہلم ویلی کے عوام کو بے وقوف بنا کر ہمیشہ ووٹ ہتھائے ۔ نوکریوں کی خرید و فروخت ، سکیموں کی بندر بانٹ ، سیاسی کارکنوں کا قتل عام اور کرپشن و اقرباء پروری میں انکی پارٹنرشپ قائم ہے۔ ذیشان حیدر
پی ٹی آئی رہنماء ، عالمی سطح پر نوجوان کشمیر کے سفیر و جہلم ویلی حلقہ 6سے امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا ہیکہ جہلم ویلی میں کرپٹ موروثی سیاست کے علمبردار چند نااہل سرکاری اہلکار اور چند برادری ازم کے ناسور انکی پشت پناہی کررہے ہیں۔ چالیس سال سے زائد عرصہ پر محیط اس کرپٹ موروثی مفاداتی سیاسی پارٹنر شپ کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ جہلم ویلی کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔ جب بھی انکی سازشوں اور چالوں پر آواز بلند کرتا ہوں انکے چمچے کڑچھے غلیظ زبان اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں ۔ میرے خلاف طرح طرح سازشیں، انتقامی کاروائیوں ، پولیس اور انتظامیہ کا پریشر اور کارکنان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ گزشتہ ساڑے چار سال سے جاری ہے ۔ یہ لوگ عوام کو ایک پھر بے وقوف بنانے کیلئے نئے نئے لالی پاپ تیار کر رہے ہیں ۔ جہلم ویلی کے عوام ان دو افراد کی کرپٹ سیاسی کلچر سے تنگ آ کر جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ۔ قافی عرصے سے خاموش رہا مگر اب مذید برداشت نہیں ہوتا ۔ ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ اس کرپٹ ٹولے کیخلاف دونوں حلقوں کے گاؤں گاؤں گھر گھر جاکر انکو بے نقاب کریں گے۔ ماشااللّہ ان دونوں حضرات کے کارنامے اتنے ہیں کہ ہمیں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ غریب متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے باشعور نوجوان تحریک انصاف اور نوجوان قیادت کیساتھ جڑ چکے ہیں ۔ تحریک انصاف آمدہ انتخابات میں آزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر وزیراعظم پاکستان و چئیرمین تحریک انصاف ، سفیر کشمیر جناب عمران خان کے ویژن اور مشن کو لیکر میدان میں اترے گی اور کامیابی سے ہمکنار ہوگی (انشااللہ) ۔جہلم ویلی کے باشعور عوام ملکر نہ صرف جہلم ویلی سے تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں گے بلکہ حکومت بنانے اور حکومت چلانے کے عمل میں بھی ہر سطح پر شامل ہونگے ۔ہم سب ملکر آزادکشمیر میں نوجوانوں کو ہنرمند اور امپاورڈ بناکر آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔ جہلم ویلی میں صحت تعلیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ نوجوانوں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں قیادت دیں گے ۔ سیاحت ، زراعت ، جدید ڈیجیٹل اور با ہنر و بامقصد تعلیم، لائیو سٹاک ، جنگلات اور جنگلی حیات ، صحت ، ماحولیاتی ، آبی اور قدرتی وسائل اور پائیدا انفراسٹرکچر کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لاکر کر ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھیں گے ۔

Avatar

By ajazmir