Thu. Apr 15th, 2021
239 Views

ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم ویلی راجہ محمد پرویز اقبال کا پارٹی ٹکٹ پر حلقہ چھ سے الیکشن لڑنے کا  اعلان آئندہ دو ایام میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروا کر الیکشن لڑنے کا اصولی فیصلہ۔
ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم ویلی راجہ محمد پرویز اقبال نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ٹف ٹائم دینے کے لیے حلقہ نمبر چھ سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا بڑا اعلان کر دیا میڈیا پرسن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ بدلتے سیاسی حالات اور نسبتا غیر واضع صورت حال میں آمدہ انتخابات میں بطور امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے اگلے دو ایام میں درخواست جمع کروا کے ٹکٹ کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا اگر پارٹی نے اعتماد کیا تو اللہ کی مدد سے اور پارٹی کارکنوں مخلص دوستوں اور عزیزوں کے تعاون سے انشااللہ بظاہر ناممکن کو ممکن کر کے دکھاوں گا پارٹی کارکنان اور حلقہ کی پسی ہوئی عوام کو حالات کے رحم وکرم پہ نہیں چھوڑا جا سکتا بحیثیت سیاسی کارکن اپنی ذمہ داری کا بھر پور احساس ہے عوام کو محرمیوں اور سیاسی بے توقیری سے نکالنے کے لئے آخری سانس تک محنت کروں گا تمام برادریوں اور ہر شخص کو مساوی حقوق اور برابری پر لانا میرا خواب ہے جس کے لیے اپنے آپ کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا اصول فیصلہ کیا ہوا ہے

Avatar

By ajazmir