Fri. Mar 29th, 2024
450 Views

چناری
پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سید شفیق کاظمی نے حلقہ سات جہلم ویلی سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے زرداری ہاؤس میں چیئرمین پارلیمانی بورڈ کے نام درخواست جمع کروادی, حلقہ ایل اے 33 جہلم ویلی سات میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اُس کی مدد و نصرت سے بھرپور سیاسی قوت کیساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا, پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دائر کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر, سابق پولیٹیکل ,اُمیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 33 جہلم ویلی سید شفیق کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران آزاد خطہ کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے بارہ انتخابی حلقوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے نئی پارلیمانی تاریخ رقم کرے گی، مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں کا حصول پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کو وزیراعظم منتخب کر نے کی مضبوط بنیاد پر فلک بوس پائیدار عمارت کی ضامن ہوگا، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سی ای سی, صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کے دست راست, اُمیدوار اسمبلی حلقہ سات جہلم ویلی سید شفیق کاظمی نے پارٹی پی ایس ایف،پیپلز یوتھ کے عہدیداروں، کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا, چناری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق کاظمی نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا، جو پی ٹی آئی میں شامل ہونے ہوئے دوبارہ معافی نامے دیکر پیپلزپارٹی میں واپس آنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے، پیپلزپارٹی کوہ ہمالیہ کی طرح متحد و منظم ہے، فخر پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، انتخابی امور کی چیئر پرسن محترمہ فریال تالپور، پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ، پیپلزپارٹی کے نظریاتی، جانثار، خودار، کارکنان ,پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے طالع آزماء کا جذبے اور مثالی سیاسی تربیت سے مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم مخالفین کی عزت و احترام کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی مسائل اور اپنے انقلابی منشور، ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوتے ہیں،

By ajazmir