Thu. Apr 18th, 2024
641 Views

ہٹیاں بالا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ انتخاب کے علاقے میں اندھیر نگری چوپٹ راج تھانہ پولیس چناری نے اپنے پیٹی بھائی کے مظلوم بیٹے کو ہی ظالم قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیاچناری سے ملحقہ گاوں گڑتھامہ ریالی کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس ہیڈکانسٹیبل راجہ عبدالغفور اپنی داستان لے کر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالاپہنچ گئے وزیراعظم ،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عبدالغفور نے بتایا کہ اس کا بیٹا محمد شفیق چناری بازار میں کپڑے کا کاروبار کرتا ھے تین سال قبل میرے بیٹے سے شادی کے لئے محمد کبیر اور راشد نے کپڑے ادھار لیے طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جب میرے بیٹے کو ادھار کی ادائیگی نہ ہوئی تو اس نے ادائیگی کا تقاضا کیا جس پر کبیر اور راشد نے میرے بیٹے کو دکان پر آکر تشدد کا نشانہ بنایا اس ظلم کے خلاف تھانہ چناری میں فریاد لے کر گئے اور ملزمان کے خلاف درخواست دی جو ایس ایچ او نے تفتیشی آفیسر کو فارورڈ کی مگر تفتیشی افیسر نے ملزمان کے ساتھ ساز باز کر کے اصل ملزم کبیر کو فرار کروا دیا اور ایک ایسے شخص کو بند کر دیا جس کا ہم نے درخواست میں زکر نہیں کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے بجائے میرے ہی مظلوم بیٹے شفیق کو حوالات میں بند کر دیا جو کہ سرا سر ظلم اور ھمارے ساتھ نا انصافی ہے کیا ہمیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ووٹ دینے کی یہ سزا دی جا رہی ہے ؟کیا ہمارا یہ قصور ہے کہ ہم راجہ فاروق حیدر خان کے سپورٹر ہیں؟وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر ذمہ داران سے اپیل کرتے ھیں کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار کروا کر انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائیں اور مظلوم بیٹے شفیق کو رہا کروائیںیاد رہے کہ اس واقعہ کے علاوہ بھی تھانہ چناری کے حوالہ سے متعدد شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن آج تک ذمہ داران نے کسی بھی شکایت کا نوٹس نہیں لیا اور تھانہ چناری کو من مانی کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

By ajazmir